1.معاہدے کا متن
1.1. یہ معاہدہ اوکٹا مارکیٹس انکارپوریٹڈ (Octa Markets Incorporated) (اس کے بعد سے 'کمپنی' کہا جائے گا) اور www.octabroker.com پر رجسٹریشن فارم جمع کروانے والے کلائنٹ (اس کے بعد 'کلائنٹ' کہا جائے گا) کے مابین ہے۔
1.2کمپنی سینٹ لوشیا کے قانون کے تحت رجسٹرڈ ہے۔ کوئی بھی قانونی دعویٰ عدالتی سماعتوں کا موضوع ہوگا۔ کمپنی کا قانونی پتہ فرسٹ فلور، میریڈیئن پلیس، چوک اسٹیٹ، کاسٹریس، سینٹ لوشیا ہے۔
1.3. یہ معاہدہ کلائنٹ اور کمپنی کے درمیان تعلقات متعیّن کرتا ہے جس میں شامل ہیں: آرڈرز پر عملدرآمد، کلائنٹ سے متعلق پالیسیاں، ادائیگیاں اور/یا پے آؤٹس، کلیمز کا حل، دھوکہ دہی کی روک تھام، کمیونیکیشن اور دیگر پہلو وغیرہ۔
1.4. کلائنٹ اور کمپنی کے درمیان کسی بھی ممکنہ اختلاف کو معاہدے کے مطابق حل کیا جائے گا، جب تک کہ اس کے برعکس بیان نہ کیا گیا ہو۔
1.5. معاہدے کرنے کے ذریعے کلائنٹ اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ وہ قانونی طور پر بالغ ہے۔ اگر کلائنٹ کوئی قانونی ادارہ ہے تو وہ اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے حوالے سے کوئی عمل، کلیم، مطالبات یا درخواستیں وغیرہ کرنے کا ادارہ خود اہل ہے اور کوئی دوسرا فریق اس کا اہل نہیں ہے۔
1.6. کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر اور اس کے ذریعے ہونے والے تمام آپریشنز مکمل طور پر اس معاہدے کے مطابق انجام دیئے جاتے ہیں، جب تک کہ اس کے برعکس بیان نہ کیا گیا ہو۔
1.7. معاہدے کے تحت کلائنٹ اس بنیاد پر کہ یہ ایک فاصلاتی معاہدہ ہے اپنی ذمہ داریوں کو مکمل یا جزوی طور پر نظرانداز نہیں کر سکتا۔
2. اصطلاحات کی تشریح
2.1. 'ایکسیس ڈیٹا' کا مطلب ہے کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ، پرسنل ایریا یا کسی بھی دیگر ڈیٹا سے متعلقہ تمام ایکسیس لاگ اِن اور پاس ورڈ جو کسی دوسری کمپنی کی سروسز تک رسائی فراہم کرتے ہوں۔
2.2. 'آسک' سے مراد ہے کوٹ میں زیادہ والی پرائس جس پر کلائنٹ 'بائے' آرڈر اوپن کر سکتا ہے۔
2.3. 'آٹو ٹریڈنگ سافٹ ویئر' سے مراد ہے ماہر مشیر یا سی بوٹ (cBot)، یعنی ایسا سافٹ وئیر جو کسی انسانی مداخلت کے بغیر (یا جزوی یا کبھی کبھار مداخلت کے ساتھ) خود کار یا نیم خود کار طریقے سے ٹریڈنگ کا کام کرتا ہے۔
2.4. 'بیلنس' سے مراد ہے کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ایک مقررہ وقت پر تمام کلوزڈ آرڈرز (بشمول ڈپازٹ اور ودڈراول) کا ٹوٹل۔
2.5. 'بیس کرنسی' سے مراد ہے کرنسی پیئر میں پہلی کرنسی۔
2.6. 'بڈ' سے مراد کسی کوٹ میں کم والی پرائس ہے جس پر کلائنٹ 'سیل' آرڈر اوپن کر سکتا ہے۔
2.7. 'بزنس ڈے' / 'کاروباری دن' سے مراد ہے پیر سے جمعہ تک ہفتے کا کوئی بھی دن، سوائے کمپنی کی اعلان کردہ سرکاری یا غیر سرکاری تعطیلات کے۔
2.8۔ 'کلائنٹ کی معلومات' ایسی کوئی بھی معلومات ہے جو کمپنی کو کلائنٹ (یا دوسرے طریقوں سے) سے اس کے، اس کے تجارتی اکاؤنٹ وغیرہ کے بارے میں ملتی ہے۔
2.9.'کلائنٹ ٹرمینل' OctaTrader، MetaTrader 4، MetaTrader 5، یا اس کے تمام ورژنز میں کوئی دوسرا سافٹ ویئر ہے جو کلائنٹ کے ذریعے مالیاتی منڈیوں سے حقیقی وقت میں معلومات حاصل کرنے، مارکیٹ کے مختلف قسم کے تجزیہ اور تحقیق کرنے، اوپن کرنے، کلوز کرنے، ترمیم کرنے، آرڈرز کو حذف کرنے، یا کمپنی سے اطلاعات موصول کرنے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔
2.10. ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی کرنسی وہ کرنسی ہے جو ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں دکھائی جاتی ہے۔ اکاؤنٹ کے تمام حساب کتاب اور آپریشنز اس کرنسی میں کیے جاتے ہیں۔
2.11۔ 'کارپوریٹ ایکشن' یا 'کارپوریٹ ایونٹس' اسٹاک کارپوریشن کی سرگرمیاں ہیں جو اہم تبدیلیاں لاتی ہیں اور اس کے اسٹیک ہولڈرز کو متاثر کرتی ہیں (مثال کے طور پر، ڈیویڈنڈ، تقسیم، استحکام، بائ بیک، دیوالیہ پن، یا کوئی دوسری کارروائی جو اسٹاک کارپوریشن لے سکتی ہے)۔ ہر واقعہ کے حالات پر منحصر ہے، صارفین اور اسٹاک کارپوریشن کے درمیان حقوق اور ذمہ داریوں کے معاشی مساوی کو برقرار رکھنے کے لیے، کمپنی کے پاس حقوق محفوظ ہیں:
-
کلائنٹس کے کھاتوں پر ان کی اوپن پوزیشنوں کے لحاظ سے بیلنس آپریشنز انجام دیں۔
-
کارپوریٹ ایونٹ ہونے سے فوراً پہلے مارکیٹ کی قیمت پر پوزیشنیں کلوز کرلیں۔
-
کلائنٹس اور اسٹاک کارپوریشن کے درمیان حقوق اور ذمہ داریوں کے معاشی مساوی تحفظ کے لیے کلائنٹس کی پوزیشنیں دوبارہ اوپن کریں۔
کارپوریٹ ایکشن سے گزرنے والے آلات پر تجارت کلوزکریں۔
2.12 ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی کرنسی وہ کرنسی ہے جس میں ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنایا جاتا ہے؛ اکاؤنٹ کے تمام آپریشنز اور سارے حساب کتاب اس کرنسی میں کیے جاتے ہیں۔
2.13 'کرنسی پیئر' وہ ٹرانزیکشن ہے جو ایک کرنسی کے مقابلے میں دوسری کرنسی کی قدر میں ہونے والی تبدیلی کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔
2.14 ڈیریویٹیو آن اسٹاک' بنیادی اسٹاک کی قیمت میں اتار چڑھاو کی بنیاد پر قیمت کے فرق کا آرڈر ہے۔
2.15 ڈیریویٹیو آن انڈیکس بنیادی اسٹاک انڈیکس کی قیمت میں اتار چڑھاؤ پر قیمت کے فرق کا آرڈر ہے۔
2.16 تنازعہ' سے مراد ہے:
2.16.1. کلائنٹ اور کمپنی کے مابین کوئی اختلاف جب کلائنٹ بوجوہ یہ سمجھے کہ کمپنی نے کسی عمل یا عمل میں ناکامی سے معاہدے کی ایک یا زیادہ شرائط کی خلاف ورزی کی ہے، یا
2.16.2. کلائنٹ اور کمپنی کے مابین کوئی اختلاف، جب کمپنی بوجوہ یہ سمجھے کہ کلائنٹ نے کسی عمل یا عمل میں ناکامی سے معاہدے کی ایک یا زیادہ شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔
2.17۔ 'ڈیویڈنڈ ایڈجسٹمنٹ' کسی اسٹاک یا انڈیکس پر صرف ایک ڈیریویٹیو پر ڈیویڈنڈ کی ادائیگی کی صورت میں ایک بیلنس آپریشن ہے۔
2.17.1۔ لانگ پوزیشنوں ('بائے' آرڈر) کے لیے، ڈیویڈنڈ ایڈجسٹمنٹ بیلنس میں کریڈٹ کر دیا جاتا ہے۔
2.17.2. شارٹ پوزیشنوں ('سیل' آرڈر) کے لیے، ڈیویڈنڈ ایڈجسٹمنٹ بیلنس سے کاٹ لیا جاتا ہے۔
2.17.3. ڈیویڈنڈ ایڈجسٹمنٹ ایکس-ڈیویڈنڈ کی تاریخ پر کیا جاتا ہے۔ ڈیویڈنڈ ایڈجسٹمنٹ کا حساب اس طرح کیا جاتا ہے: ڈیویڈنڈ ایڈجسٹمنٹ = ڈیویڈنڈ کی رقم فی ایک شیئر × کنٹریکٹ سائز × لاٹوں کی تعداد۔
2.18۔ انرجی اسپاٹ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل، اسپاٹ برینٹ کروڈ آئل، یا ریاستہائے متحدہ قدرتی گیس ہے۔
2.19 سابق ڈیویڈنڈ کی تاریخ وہ تاریخ ہے جس کے ذریعے کلائنٹ کو ڈیویڈنڈ ادا کرنے والے اسٹاک ڈیریویٹیو پوزیشن کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ ڈیویڈنڈ ایڈجسٹمنٹ کی ادائیگی حاصل کی جا سکے۔ اگر کلائنٹ اپنی سابقہڈیویڈنڈ کی تاریخ سے پہلے ڈیریویٹیو آن اسٹاک پوزیشن خریدتا ہے اور ہولڈ کرتا ہے، تو اگلی ڈیویڈنڈ ایڈجسٹمنٹ ان کے بیلنس پر لاگو ہوگی۔ اس کے برعکس، اگر کلائنٹ سابق ڈیویڈنڈ کی تاریخ کے بعد اسٹاک پر ڈیریویٹیو خریدتا ہے، تو ڈیویڈنڈ ایڈجسٹمنٹ ان کے بیلنس پر لاگو نہیں ہوگی۔
2.20. 'فلوٹنگ پرافٹ/لاس' سے مراد ہے حالیہ پرائس کے حساب سے اوپن پوزیشنز پر موجودہ منافع/نقصان۔
2.21 'فوس مئیر ایونٹ' سے مراد ہے مندرجہ ذیل میں سے کوئی واقعہ:
2.21.1.کوئی ایسا عمل یا واقعہ (بشمول، بغیر کسی حد کے، ہڑتال، فساد یا ہنگامہ، دہشت گردی کا واقعہ، جنگ، خدائی عمل، حادثہ، آتشزدگی، سیلاب، طوفان، ، الیکٹرانک یا کمیونیکیشن کے آلات یا سپلائر کی ناکامی، بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ، شہری بدامنی، قانونی دفعات، لاک آؤٹ) جو کہ کمپنی کی معقول رائے میں کمپنی کو ایک یا زیادہ انسٹرومنٹس کے لیے منظم مارکیٹ برقرار رکھنے میں رکاوٹ کا سبب ہو۔
2.21.2. کسی مارکیٹ کا معطل، ختم یا بند ہونا، کسی ایسے واقعے کی منسوخی یا ناکامی جو کمپنی کے کوٹس سے تعلق رکھتا ہو، کسی بھی ایسی مارکیٹ یا کسی ایسے واقعے میں ٹریڈنگ پر حدود یا اسپیشل/ غیر معمولی شرائط کا نفاذ۔
2.22. 'فری مارجن' سے مراد ہے کلائنٹ کے اکاؤنٹ میں موجود فنڈز جو کوئی پوزیشن اوپن کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ فری مارجن کا حساب مندرجہ ذیل طریقے سے لگایا جاتا ہے:
فری مارجن = ایکویٹی - مطلوبہ مارجن۔
2.23. (آئ بی) IB سے مراد وہ کلائنٹ ہے جس کے IB سٹیٹس کے لیے کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے جمع کروائی گئی درخواست کمپنی نے منظور کر لی ہو۔
2.24. 'انڈیکیٹو کوٹ' وہ پرائس یا کوٹ ہے جس پر کمپنی کسی بھی آرڈر کو قبول نہ کرنے یا اس پر عمل نہ کرنے یا آرڈرز میں کوئی ترمیم نہ کرنے کا حق رکھتی ہے۔
2.25.'انیشیئل مارجن' سے مراد پوزیشن کھولنے کے لیے درکار مارجن ہے۔ اسے ٹریڈرز کیلکولیٹر میں دیکھا جا سکتا ہے۔
2.26.'انسٹرکشن' سے مراد ہے کلائنٹ کی طرف سے کوئی پوزیشن اوپن یا کلوز کرنے یا آرڈر دینے، تبدیل یا حذف کرنے کی ہدایت۔
2.27. '' انسٹرومنٹ '' سے مراد ہے کوئی بھی کرنسی پیئر، میٹل، انرجی، ڈیریویٹیو آن اسٹاک، یا ڈیریویٹیو آن انڈیکس۔ اسے 'ٹریڈنگ انسٹرومنٹ' یا 'ٹریڈنگ ٹول' بھی کہا جاتا ہے۔
2.28۔ انٹرا ڈے ٹریڈنگ انسٹرومنٹ ایک قسم کا ٹریڈنگ انسٹرومنٹ ہے جو خاص طور پر نامزد ٹریڈنگ سیشن کے اندر تجارتی سرگرمیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انٹرا ڈے ٹریڈنگ انسٹرومینٹس کے ساتھ عمل میں لائی گئی تمام پوزیشنز اور آرڈرز مقررہ ٹریڈنگ سیشن کے اختتام پر ریکارڈ کی گئی آخری مارکیٹ قیمت پر خودکار لیکویڈیشن کے تابع ہیں۔
2.29 لیوریج کمپنی کی طرف سے کلائنٹ کو دیا جانے والا ورچوئل کریڈٹ ہے۔ مثال کے طور پر، 1:500 لیوریج کا مطلب ہے کہ کلائنٹ کے لیے ابتدائی مارجن لین دین کے سائز سے 500 گنا کم ہوگا۔
2.30. 'لانگ پوزیشن' ایک بائے آرڈر ہے، یعنی کوٹ کرنسی کے مقابلے میں بیس کرنسی خریدنا۔
2.31. 'لاٹ' سے مراد ہے بیس کرنسی کے 100,000 یونٹ، کروڈ آئل کے 1000 بیرل یا معاہدے کی تفصیلات میں بیان کردہ کنٹریکٹ یا ٹرائے اوز (troy oz.) کی کوئی اور تعداد۔
2.32. 'لاٹ سائز' سے مراد ہے بیس کرنسی کے یونٹس کی تعداد یا معاہدے کی تصریحات میں بیان کردہ کسی قیمتی میٹل کے ٹرائے اوز کی تعداد۔
2.33. 'مارجن' اوپن پوزیشنز کو برقرار رکھنے کے لیے درکار فنڈز کی مقدار ہے جو معاہدے کی تصریحات میں ہر انسٹرومنٹ کے لیے متعیّن کی گئی ہے۔
2.34. 'مارجن لیول' سے مراد ہے ایکویٹی کا مطلوبہ مارجن سے تناسب۔ اس کا حساب درج ذیل طریقے سے لگایا جاتا ہے:
مارجن لیول = (ایکویٹی / مطلوبہ مارجن) * 100%۔
2.35. 'مارجن ٹریڈنگ' سے مراد لیوریج ٹریڈنگ ہے جب کلائنٹ ٹرانزیکشن کے سائز کے مقابلے میں ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں بہت کم فنڈز کے ساتھ ٹرانزیکشنز کر سکتا ہے۔
2.36. 'اوپن پوزیشن' ایک لونگ یا شارٹ پوزیشن ہے جو ابھی تک کلوز نہیں کی گئی۔
2.37. 'آرڈر' سے مراد کلائنٹ کی طرف سے کمپنی کو پرائس آرڈر لیول تک پہنچ جانے پر پوزیشن کو اوپن یا کلوز کرنے کی ہدایت ہے۔
2.38. 'آرڈر لیول' سے مراد آرڈر میں بتائی گئی پرائس ہے۔
2.39. 'پرسنل ایریا' سے مراد ذاتی پروفائل ہے جو کمپنی نے کمپنی کی سروسز کے تحت کلائنٹ کے لیے بنایا ہے۔ پرسنل ایریا صرف کلائنٹ کے ذاتی استعمال کے لیے ہے جہاں کلائنٹ اپنی ذاتی معلومات اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی تمام سیٹنگز کنٹرول کر سکتا ہے۔
2.40. 'پریشیس میٹل' / 'قیمتی دھاتوں' سے مراد سپاٹ گولڈ یا سپاٹ سلور ہے۔
2.41. 'پرائس گیپ' کا مطلب ہے:
2.41.1. موجودہ بڈ پرائس پچھلے کوٹ کی آسک پرائس سے زیادہ ہے، یا
2.41.2. موجودہ آسک پرائس پچھلے کوٹ کی بڈ پرائس سے کم ہے۔
2.42. 'کوٹ' سے مراد ہے بڈ اور آسک پرائسز کی شکل میں ایک مخصوص انسٹرومنٹ کی موجودہ پرائس سے متعلق معلومات۔
2.43. 'کوٹ کرنسی' سے مراد کرنسی پیئر میں دوسری کرنسی ہے جو کلائنٹ بیس کرنسی کے مقابلے میں خرید یا فروخت کر سکتا ہے۔
2.44. 'ریٹ' سے مراد ہے:
2.44.1. کرنسی پیئر کے لیے: کوٹ کرنسی کے حوالے سے بیس کرنسی کی قدر
2.44.2. پریشیس میٹل کے لیے: امریکی ڈالر یا کسی دوسری کرنسی (اگر اس انسٹرومنٹ کے لیے دستیاب ہو) کے مقابلے میں پریشیس میٹل کے ایک ٹرائے اوز کی قیمت۔
2.44.3. انرجی کے لیے: امریکی ڈالر یا کسی دوسری کرنسی (اگر اس انسٹرومنٹ کے لیے دستیاب ہو) کے مقابلے میں ایک بیرل کے برابر انرجی کی قیمت۔
2.44.4. ڈیریویٹیو آن اسٹاک اور ڈیریویٹیو آن انڈیکس کے لیے: متعلقہ ملک کی کرنسی کے مقابلے میں ایک کنٹریکٹ کی قیمت۔
2.45. 'ریکوائرڈ مارجن' / 'درکار مارجن' سے مراد ہے کمپنی کو اوپن پوزیشنز برقرار رکھنے کے لیے درکار مارجن۔
2.46. 'رسک ڈسکلوژر' سے مراد ہے رسک ڈسکلوژر دستاویز۔
2.47. 'سیگریگیٹڈ اکاؤنٹ' سے مراد وہ بینک اکاؤنٹ ہے جہاں قواعد و ضوابط کے مطابق کلائنٹس کے فنڈز کمپنی کے فنڈز سے الگ رکھے جاتے ہیں۔
2.48. 'سروسز' سے مراد ہے وہ تمام سروسز جو کمپنی کلائنٹ کو فراہم کرتی ہے۔
2.49. 'شارٹ پوزیشن' سے مراد ہے فروخت کی پوزیشن، یعنی کوٹ کرنسی کے مقابلے میں بیس کرنسی فروخت کرنا۔
2.50. 'اسپریڈ' سے مراد ہے آسک اور بڈ پرائس کے درمیان فرق۔
2.51. 'ٹریڈنگ اکاؤنٹ' کمپنی میں کلائنٹ کا ذاتی اکاؤنٹ ہوتا ہے جس کے ذریعے وہ آرڈرز، لین دین، ٹاپ اپس وغیرہ کر سکتا ہے۔
2.51.1. 'رئیل ٹریڈنگ اکاونٹ' (Real Trading Account) وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ ہے جس کے ذریعے کلائنٹ اپنے ذاتی فنڈز سے ٹریڈنگ کرسکتا ہے۔
2.51.2. ''ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ' (Demo Trading Account) وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ ہے جس کے ذریعے کلائنٹ فرضی فنڈز سے ٹریڈنگ کرسکتا ہے، اس سے کلائنٹ کو کوئی منافع نہیں ہوتا اور نہ اس کے لیے انویسٹمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
2.52۔ ٹریڈنگ پلیٹ فارم کمپنی کے تمام سافٹ ویئر اور ہارڈویئر کا ملاپ ہے، جو ریئل ٹائم کوٹس فراہم کرتا ہے، اور آرڈر دینے، ترمیم کرنے، حذف کرنے یا اس پر عمل درآمد کی اجازت دیتا ہے۔ ٹریڈنگ پلیٹ فارم کلائنٹ اور کمپنی کے درمیان تمام باہمی ذمہ داریوں کا بھی حساب لگاتا ہے۔
2.53. 'ٹرانزیکشن سائز' سے مراد ہے لاٹ کا سائز × لاٹس کی تعداد۔
2.54. 'والٹ' کمپنی میں کلائنٹ کا پرسنل اکاؤنٹ ہے جس پر کلائنٹ ٹرانزیکشنز، ٹاپ اپس اور ٹرانسفر کر سکتا ہے اور ٹریڈنگ آپریشنز نہیں کر سکتا۔
2.55. 'ویب سائٹ' سے مراد ہے کمپنی کی ویب سائٹ www.octabroker.com
3.سروسز
3.1.معاہدے کے تحت، کمپنی کلائنٹ کو درج ذیل سروسز فراہم کرے گی۔.
3.1.1.ٹریڈنگ انسٹرومنٹس استعمال کرتے ہوئے کلائنٹ کے ٹریڈنگ آرڈرز وصول اور منتقل کرنا یا ان پر عمل درآمد کرنا۔
3.2 کمپنی کی خدمات میں OctaTrader پلیٹ فارم، MetaTrader 4، اور MetaTrader 5 سافٹ ویئر، تکنیکی تجزیہ کے اوزار، اور کمپنی کی خدمات کے ساتھ پیش کردہ کسی بھی تھرڈ پارٹی کی خدمات تک رسائی شامل ہے۔
3.3. معاہدے کے مطابق، کمپنی اپنی ویب سائٹ www.octabroker.com پر بیان کردہ ٹریڈنگ انسٹرومنٹس استعمال کرتے ہوئے کلائنٹ کے ساتھ لین دین کر سکتی ہے۔
3.4. کمپنی کلائنٹ کے ساتھ تمام ٹرانزیکشنز صرف عملدرآمد کی بنیاد پر کرے گی۔ کمپنی ٹرانزیکشنز سرانجام دینے کی حقدار ہے اس سے قطع نظر کہ ٹرانزیکشن کلائنٹ کے لیے موزوں ہو یا نہ ہو۔ کمپنی کسی بھی ٹرانزیکشن کے اسٹیٹس سے متعلق کلائنٹ کی نگرانی کرنے یا اسے مشورہ دینے، مارجن کالز کرنے یا کسی بھی کلائنٹ کی اوپن پوزیشن کو کلوز کرنے کی ذمہ دار نہیں ہے، تاوقتیکہ اس کے برعکس طے کیا گیا ہو۔
3.5. کلائنٹ کمپنی سے سرمایہ کاری سے متعلق مشورہ دینے یا کسی خاص ٹرانزیکشن کے لیے کلائنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے رائے دینے کی درخواست کرنے کا حقدار نہیں ہے۔ 3.6. کمپنی کسی بھی ٹرانزیکشن کے سلسلے میں کسی انسٹرومنٹ کا بنیادی اثاثہ مادی طور پر فراہم نہیں کرے گی۔ ٹرانزیکشن کلوز ہونے کے بعد منافع یا نقصان ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی کرنسی میں ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں کریڈٹ یا ڈیبٹ کیا جاتا ہے۔
3.7. کمپنی کسی مخصوص ٹرانزیکشن سے متعلق ذاتی سفارش یا مشورہ فراہم نہیں کرے گی۔
3.8. کمپنی وقتاً فوقتاً اور اپنی صوابدید پر نیوز لیٹرز میں معلومات اور سفارشات فراہم کر سکتی ہے جو وہ اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کر سکتی ہے یا ویب سائٹ یا کسی اور ذریعے سے صارفین/سبسکرائبرز کو فراہم کر سکتی ہے۔ ایسا کرنے کی صورت میں:
3.8.1. یہ معلومات فراہم کرنے کا واحد مقصد کلائنٹ کو خود اپنے انویسٹمنٹ کے فیصلے کرنے کے قابل بنانا ہے اور اسے انویسٹمنٹ ایڈوائز تصور نہیں کیا جا سکتا۔
3.8.2. اگر دستاویز میں اس شخص یا افراد کی کٹیگری سے متعلق پابندی موجود ہے (کہ ان کے لیے یہ دستاویز نہیں ہے) تو جس کے لیے یہ دستاویز بنائی گئی ہے یا جن میں تقسیم کی گئی ہے، تو کلائنٹ اس بات کا پابند ہو گا کہ وہ اسے کسی ایسے شخص یا افراد کی کٹیگری کو منتقل نہیں کرے گا۔
3.8.3. کمپنی اس طرح کی معلومات کی مکمل درستگی یا کسی ٹرانزیکشن کے ٹیکس پر نتائج سے متعلق کوئی نمائندگی، وارنٹی یا گارنٹی فراہم نہیں کرتی۔
3.8.4. اس معلومات فراہم کرنے کا واحد مقصد کلائنٹ کو خود اپنے انویسٹمنٹ کے فیصلے کرنے کے قابل
3.9. بنانا ہے اور اسے انویسٹمنٹ ایڈوائز یا کلائنٹ کے لیے ناپسندیدہ فائنینشل پروموشنز تصوّر نہیں کیا جا سکتا۔
3.10. کلائنٹ کو ریسپشن اور ٹرانسمیشن اور/یا عملدرآمد کی سروسز فراہم کرنے کے دوران کمپنی اس فائنینشل انسٹرومنٹ جس میں کلائنٹ لین دین کرنا چاہتا ہے یا اسے فراہم یا پیش کی جانے والی سروسز کی کی موزونیت کا جائزہ لینے کی ذمہ دار نہیں ہے۔ .
3.11. کمپنی اپنی صوابدید پر، کسی بھی وقت کلائنٹ کو سروسز فراہم کرنے سے انکار کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے، اور کلائنٹ اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ کمپنی کلائنٹ کو وجوہات سے آگاہ کرنے کی ذمہ دار نہیں ہو گی۔ اگر کمپنی مناسب اور ضروری سمجھے تو وہ (کلائنٹ کے بدنیتی پر مبنی، غیر قانونی، نامناسب، فراڈ یا کسی اور ناقابلِ قبول عمل کے نتیجے میں) کسی بھی وقت کلائنٹ کو اس کا ابتدائی ڈپازٹ (یعنی کلائنٹ کی طرف سے ڈپازٹ کی گئی کُل رقم) واپس کر کے اسے مسترد کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
3.12. مارکیٹ پر تبصرے، خبریں یا دیگر معلومات تبدیلی کے تابع ہیں اور ان میں بغیر کسی اطلاع کے کسی بھی وقت ترمیم کی جا سکتی ہے۔ اس معلومات کو کسی بھی صورت میں براہِ راست یا بالواسطہ انویسٹمنٹ ایڈوائز تصوّر نہیں کیا جائے گا۔
3.13. ٹریڈنگ سے متعلق کلائنٹ کا کوئی بھی فیصلہ اس کی اپنی ذمہ داری پر ہو گا۔ کمپنی ایسے فیصلوں کے نتائج کی ذمہ دار نہیں ہے۔
3.14. اس معاہدے کو تسلیم کر کے کلائنٹ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اس نے کمیونیکیشن کے قواعد پڑھے ہیں اور وہ صرف کلائنٹ ٹرمینل کے ذریعے ہی آرڈرز سرانجام دے سکتا ہے۔
3.15. کلائنٹ اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ کمپنی پیشگی اطلاع کے بغیر جزوی یا مکمل طور پر اس معاہدے میں پیش کردہ سروسز میں ترمیم یا اضافہ کرنے، انھیں منسوخ کرنے یا ان کا نام تبدیل کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ کلائنٹ اس بات کی بھی تصدیق کرتا ہے کہ یہ معاہدہ موجودہ سروسز کے علاوہ ان سروسز پر بھی لاگو ہوتا ہے جن میں کمپنی مستقبل میں ترمیم یا اضافہ کر سکتی ہے اور/یا ان کا نام تبدیل کر سکتی ہے۔
3.16. کمپنی ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے کوٹس سے مختلف کوٹس پر کسی بھی کلائنٹ کے آرڈر پر عمل درآمد نہیں کرے گی (جب تک اس معاہدے میں واضح نہ کیا گیا ہو)۔
3.17. کمپنی کو کسی بھی صورت میں ٹیکس ایجنٹ تصوّر نہیں کیا جائے گا۔ فریقین اپنی ٹیکس اور/یا کسی بھی دوسری ذمہ داری کو آزادانہ طور پر خود پورا کرتے ہیں۔
3.18. کمپنی اپنی مخصوص کمپیئنز اور پروگراموں کے علاوہ (مثال کے طور پرOcta Copy) کسی کو بطور ایجنٹ یا کسی اور حیثیت میں دیگر کلائنٹس یا اشخاص کی طرف سے ٹریڈنگ کی اجازت نہیں دیتی۔ اس شِق میں بیان کردہ کمپیئنز اور/یا پروگراموں کے علاوہ درج ذیل کا اطلاق ہوگا:
3.18.1. کلائنٹ صرف اپنے لیے ٹریڈنگ کرنے کا پابند ہو گا اور کسی دوسرے کلائنٹ یا شخص کو اپنی طرف سے ٹریڈنگ کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور نہ ہی خود کسی دوسرے کلائنٹ یا شخص کی طرف سے ٹریڈنگ کرے گا۔
3.18.2. کلائنٹ تسلیم کرتا ہے کہ کسی دوسرے کلائنٹ یا شخص کی طرف سے ٹریڈنگ کرنے کی صورت میں وہ کمپنی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرائے گا اور ایسے کلائنٹ یا شخص کو پہنچنے والے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا۔ 3.18.3. کلائنٹ تسلیم کرتا ہے کہ اگر کوئی دوسرا کلائنٹ یا شخص کلائنٹ کی جانب سے ٹریڈنگ کرے جس کی وجہ سے کلائنٹ کو نقصان پہنچے تو اس صورتحال میں کلائنٹ کمپنی کے خلاف کوئی کلیم نہیں کرے گا اور وہ اس طرح کے نقصان کا کلیم صرف اپنی طرف سے ٹریڈنگ کرنے والے کلائنٹ یا شخص کے خلاف کر سکتا ہے۔
3.19. ایک سے زیادہ ای میل ایڈریس استعمال کر کے متعدد پرسنل ایریاز بنانا ممنوع ہے۔ اگر کمپنی کو معقول بنیاد پر شک ہو کہ کلائنٹ کے پاس ایک سے زیادہ پرسنل ایریاز موجود ہیں تو کمپنی اپنی صوابدید پر ایک کے علاوہ تمام پرسنل ایریاز بند کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے اور اس میں کلائنٹ کو پیشگی اطلاع کے بغیر اکاؤنٹ کے اندر کھولے گئے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو بند کرنا بھی شامل ہے۔ کمپنی اس طرح کے اضافی/ممنوعہ پرسنل ایریاز کے ذریعے کلائنٹ کی ٹریڈنگ ایکٹویٹی اور اس کے نتائج کی ذمہ دار نہیں ہو گی، جس میں ایسے پرسنل ایریاز اور ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی بندش کی وجہ سے کلائنٹ کو پہنچنے والا نقصان بھی شامل ہے۔ ان اضافی/ممنوعہ پرسنل ایریاز میں موجود ذاتی فنڈز بقیہ پرسنل ایریا میں منتقل کر دیئے جائیں گے۔
3.19.1۔ کمپنی متعدد پرسنل ایریاز بنانے کی صورت میں کلائنٹ کے کھولے ہوئے آرڈرز کو مارکیٹ کوٹس کے ذریعے بند کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
3.20.۔ کمپنی مندرجہ ذیل صورتوں میں OctaTrader یا MetaTrader 5 پلیٹ فارم پر بنائے گئے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو ٹریڈنگ سے خودکار طور پر معطل کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے:
3.20.1.اگر کلائنٹ نے ایسے اکاؤنٹ کی اسناد کا استعمال کرتے ہوئے پلیٹ فارم میں لاگ ان ہونے کے بعد 7 (سات) کیلنڈر دنوں کے اندر ایسے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں فنڈز شامل نہیں کیے ہیں۔
3.20.2.اگر کلائنٹ نے آخری بار آرڈر اوپن، آرڈرکلوز کرنے، ایسے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کروانے، یا ایسے اکاؤنٹ کی اسناد کا استعمال کرتے ہوئے پلیٹ فارم میں لاگ ان ہونے کے بعد 30 (تیس) کیلنڈر دنوں میں اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں فنڈز شامل کیے ہیں (جو بھی پہلے آتا ہے) ۔
3.21. کلائنٹ کسی بھی وقت معطل ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو پرسنل ایریا یا Octa ٹریڈنگ ایپ میں متعلقہ بٹن دبا کر یا اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں رقم ڈپازٹ یا ٹرانسفر کر کے بحال کر سکتا ہے۔ ایسی صورت میں ٹریڈنگ کریڈنشیئل، ٹریڈنگ ہسٹری، بیلنس اور ودڈراول کی دستیابی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔
3.22 کمپنی درج ذیل صورتوں میں درج ذیل وقت تک غیرفعال رہنے والے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو خود بخود حذف کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے (غیرفعال رہنے کی مدّت کا حساب آخری ٹریڈنگ، ایکسس، ڈپازٹ یا ودڈرال کی تاریخ یا ٹریڈنگ اکاؤنٹ ایکٹویٹ نہ کرنے کی صورت میں پرسنل ایریا بنانے کی تاریخ سے کیا جائے گا):
3.22.1. اگر MetaTrader 4 پلیٹ فارم پر بنایا گیا رئیل ٹریڈنگ اکاؤنٹ مسلسل 30 دن تک غیر فعال رہے۔
3.22.2. اگر پرسنل ایریا بنانے کے بعد MetaTrader 4 پلیٹ فارم پر بنایا گیا ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ مسلسل 8 دن تک غیر فعال رہے۔
3.22.3. اگر پرسنل ایریا بنائے بغیر بنایا گیا ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ (رجسٹریشن کے بغیر) مسلسل 3 دن تک غیر فعال رہے۔
3.22.4. اگر MetaTrader 5 پلیٹ فارم پر بنائے گئے رئیل ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر تخلیق کے بعد سے کوئی ایکٹویٹی نہ ہو اور یہ7 دن سے مسلسل غیر فعال ہو۔
3.22.5 اگر میٹا ٹریڈر 5 پلیٹ فارم پر بنایا گیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ اس پر پہلے سے سرگرمی کر چکا ہے اور لگاتار 90 دنوں سے ان ایکٹو ہے۔
3.22.6 اگر میٹا ٹریڈر 5 پلیٹ فارم پر بنایا گیا اصلی ٹریڈنگ اکاؤنٹ مسلسل 365 دنوں سے ان ایکٹو ہے اور اس کا بیلنس اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی کرنسی کے 5 یونٹس سے کم ہے۔ اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے تمام رقوم کو والیٹ میں منتقل کر دیا جائے گا۔
3.22.7. اگر MetaTrader 5 پر بنایا گیا ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ 60 دن سے مسلسل غیر فعال ہو۔
3.22.8. اگر OctaTrader پلیٹ فارم پر بنایا گیا رئیل ٹریڈنگ اکاؤنٹ لگاتار 28 دنوں سے غیر فعال ہے۔
3.22.9 اگر OctaTrader پلیٹ فارم پر بنایا گیا ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ مسلسل 7 دنوں سے غیر فعال ہے۔
3.23. یہ کلائنٹ تسلیم کرتا ہے کہ یہ کمپنی دیگر فریقین کو ٹریڈنگ پلیٹ فارم فراہم کر سکتی ہے اور اس سے متفق ہے کہ یہاں کوئی بھی ایسی تشریح یا تفہیم نہیں کی جائے گی جو ہمیں ایسی خدمات پیش کرنے سے روکتی ہو۔
3.24. اس معاہدے کی شرائط و ضوابط کے تابع ہو کر، ہم یہاں کلائنٹ کو محض آبجیکٹ کوڈ میں ٹریڈنگ پلیٹ فارم کو انسٹال کرنے اور/یا استعمال کرنے کے لیے ایک ذاتی سطح پر محدود، غیر خصوصی، قابل تنسیخ، ناقابل منتقلی، اور غیر ضمنی لائسنس فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ معاہدے کی شرائط کے مطابق اس کا ذاتی استعمال کرے اور مستفید ہو پائے۔
3.24.1. ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے استعمال پر پابندی۔ بیرونی ذمہ داریوں کے تابع ہو کر، جیسا کہ کہ کسی بھی دائرہ اختیار سے فنانشنل ریگولیٹرز یا کسی بھی ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے فراہم کنندگان کی طرف سے عائد کردہ تقاضا جات کے باعث، کلائنٹ کو کسی مخصوص ٹریڈنگ پلیٹ فارم کو استعمال کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔ ایسے معاملات میں، ہم کلائنٹ کی انسٹالیشن اور/یا ممنوعہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے استعمال سے انکار کرنے کا حق برقرار رکھتے ہیں۔ مزید برآں، ہم ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر کلائنٹ کے اکاؤنٹ کو معطل کرنے کا اختیار محفوظ رکھتے ہیں اگر نامزد ریگولیٹر یا ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے کسی بھی فراہم کنندہ کے ذریعے لازمی قرار دیا گیا ہو۔
3.24.2. ریگولیٹری اور پلیٹ فارم فراہم کنندہ کے تقاضا جات کی تعمیل۔ کلائنٹ تسلیم کرتا ہے کہ بیرونی عوامل، بشمول ریگولیٹرز یا ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے فراہم کنندگان کی طرف سے ہدایات، نامزد ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے استعمال پر پابندیوں کی ضرورت پیدا کر سکتا ہے۔ اس کی مطابقت سے، ہم ممنوعہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم کو انسٹال کرنے اور/یا استعمال کرنے کی کلائنٹ کی کوششوں سے انکار کرنے کا اختیار محفوظ رکھتے ہیں۔ مزید یہ کہ، ہم ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر کلائنٹ کے اکاؤنٹ کو معطل کرنے کا حق برقرار رکھتے ہیں جیسا کہ ریگولیٹر یا کسی بھی ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے فراہم کنندہ کی جانب سے ضروری سمجھا جاتا ہے۔
3.24.3. پاکستان میں مقیم کلائنٹس کے لیے ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے استعمال پر پابندی۔ ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے فراہم کنندہ کی طرف سے بتائے گئے موجودہ تقاضا جات کے تابع ہو کر، کمپنی پاکستان میں رہنے والے کلائنٹس کو MetaTrader 4 اور MetaTrader 5 ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کو انسٹال کرنے اور استعمال کرنے سے منع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ یہ کمپنی ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے فراہم کنندہ سے موصول شدہ ہدایات کی تعمیل میں ایسی پابندیاں نافذ کر سکتی ہے۔ اس پابندی سے متاثر شدہ کلائنٹس اس سلسلے میں کمپنی کے فیصلوں کو تسلیم کرتے ہیں اور ان کی تعمیل کرنے پر رضامند ہیں۔ کمپنی کے پاس MetaTrader 4، MetaTrader 5 ٹریڈنگ پلیٹ فارمز پر پاکستان میں کلائنٹس کے اکاؤنٹس کو معطل کرنے کا اختیار برقرار ہے اگر ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے فراہم کنندہ کے ذریعے یہ اختیار دیا گیا ہو۔
4.کلائنٹ کے آرڈرز اور ٹرانزیکشنز
4.1. کمپنی تمام ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کے لیے آرڈر ایگزیکیوشن فراہم کرتی ہے۔ کمپنی آرڈر کی ایگزیکیوشن پر ECN/STP ماڈل کا اطلاق کرتی ہے یعنی کلائنٹ کی تمام پوزیشنز کو انٹر بینک لیکویڈیٹی پرووائیڈر سے بیلنس کیا جاتا ہے۔ کچھ صورتوں میں آرڈر کو آفسیٹ کرنے میں ناکامی ہو سکتی ہے یا کمپنی کسی آرڈر یا گروپ آف آرڈرز کو آفسیٹ نہ کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔
4.2. مارکیٹ ایگزیکیوشن کی نوعیت کی وجہ سے آرڈر اوپن یا کلوز ہونے کے دوران کوتاہی ہوسکتی ہے۔ کلائنٹ تسلیم کرتا ہے کہ اس قسم کی کبھی کبھار ممکنہ کوتاہی مارکیٹ ایگزیکیوشن کا فطری نتیجہ اور خصوصیت ہے اور کمپنی کسی صورت اس کی ذمہ دار نہیں ہے۔
4.3. کوئی بھی ممکنہ اوپن یا کلوز پرائس ڈیوی ایشن دستیاب لیکویڈیٹی سے مشروط ہے۔ کمپنی اس طرح کی ڈیوی ایشن کے نتائج اور/یا کلائنٹ کی درخواست کردہ پرائس کے مقابلے میں پرائس میں فرق کی ذمہ دار نہیں ہے۔
4.4. کلائنٹ سینٹ (sent) آرڈر صرف اسی وقت منسوخ کر سکتا ہے جب یہ 'آرڈر قبول کر لیا گیا ہے' اسٹیٹس کے ساتھ قطار میں موجود ہو۔ ایسی صورت میں کلائنٹ کو'آرڈر منسوخ کریں' بٹن دبانا چاہیے۔ اس صورت میں، کلائنٹ ٹرمینل کی خصوصیات کی وجہ سے آرڈر کی منسوخی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
4.5. مندرجہ ذیل صورتوں میں کلائنٹ کی آرڈر اوپن، کلوز یا اس میں ترمیم کی درخواست مسترد کی جا سکتی ہے۔
4.5.1. مارکیٹ کھلنے کے دوران، اگر ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ذریعے پہلا کوٹ موصول ہونے سے قبل آرڈر بھیج دیا جائے۔
4.5.2. مارکیٹ کے غیر معمولی حالات میں۔
4.5.3. اگر کلائنٹ کے پاس ناکافی مارجن ہو۔ اس صورت میں ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر 'فنڈز کافی نہیں' یا 'ناکافی فنڈز' کا پیغام نظر آتا ہے۔ 4.5.4.اگر کلائنٹ آٹوٹریڈنگ سافٹ ویئر استعمال کرتا ہے جس میں فی منٹ تیس درخواستیں ہوتی ہیں، تو کمپنی ایسے ماہر مشیروں یا cBots پر پابندی لگانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
4.5.4.اگر کلائنٹ آٹوٹریڈنگ سافٹ ویئر استعمال کرتا ہے جس میں فی منٹ تیس سے زیادہ درخواستیں ہوتی ہیں، تو کمپنی ایسے ماہر مشیروں یا cBots پر پابندی لگانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
4.6. مختلف کلائنٹس کی طرف سے ایک ہی IP ایڈریس کا استعمال نشاندہی کرتا ہے کہ اس IP ایڈریس کے تمام اکاؤنٹس کے تمام آرڈرز ایک ہی کلائنٹ کی طرف سے کیے گئے ہیں؛
4.7. آف مارکیٹ کوٹس کے ذریعے اوپن یا کلوز کیے گئے آرڈر منسوخ کیے جا سکتے ہیں:
4.7.1. اگر آرڈر آف مارکیٹ کوٹ کے ذریعے اوپن کیا گیا ہو
4.7.2. اگر آرڈر آف مارکیٹ کوٹ کے ذریعے کلوز کیا گیا ہو۔
4.8. آربیٹریج کی حکمت عملی کا استعمال ممنوع ہے۔ آربیٹریج ایک ایسی حکمت عملی ہے جس کا مقصد مختلف مارکیٹوں میں یا مختلف شکلوں میں یکساں یا ملتے جلتے فائنینشل انسٹرومنٹس کی قیمتوں میں فرق کا فائدہ اٹھانا ہے، بشمول تاخیر کا غلط استعمال، قیمتوں یا وقت کی ہیرا پھیری وغیرہ۔ اگر کمپنی کو معقول بنیاد پر شبہ ہو کہ کلائنٹ واضح یا پوشیدہ طور پر آربیٹریج کا استعمال کرتا ہے تو کمپنی مندرجہ ذیل اقدامات کا حق محفوظ رکھتی ہے:
4.8.1. کلائنٹ کے تمام آرڈر منسوخ کرنا
4.8.2. تمام کلوزڈ آرڈرز سے متعلقہ کلائنٹ کا منافع منسوخ کرنا
4.8.3. کلائنٹ کے تمام ٹریڈنگ اکاؤنٹس بند کرنا اور کلائنٹ کو سروس کی مزید فراہمی سے انکار کرنا
4.9. غیر معمولی کیسز میں 180 سیکنڈ سے کم وقت تک جاری رہنے والے شارٹ ٹرم آرڈرز کو منسوخ کیا جا سکتا ہے اگر انہیں ناجائز متصوّر کیا جائے۔
4.10۔ کمپنی مندرجہ ذیل صورتوں میں کلائنٹ کے کھولے ہوئے آرڈرز کو مارکیٹ کوٹس کے ذریعے بند کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے:
4.10.1۔ کلائنٹ نابالغ ہے؛
4.10.2۔ کلائنٹ ایک ایسے ملک سے ہے جہاں کمپنی اپنی خدمات فراہم نہیں کرتی ہے۔
4.10.3۔ کلائنٹ کسی بھی ثالثی حکمت عملی کا استعمال کرتا ہے جیسا کہ کمپنی نے اپنی صوابدید پر غور کیا ہے۔
4.10.4۔ کلائنٹ اس معاہدے یا کمپنی کی کسی بھی پالیسی کی کوئی دوسری خلاف ورزی کرتا ہے۔
4.11۔ کمپنی اس معاہدے کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں کلائنٹ کے آرڈرز کو منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
4.12. بائے آرڈر ایک آسک پرائس سے اوپن کیا جائے گا۔ سیل آرڈر بڈ پرائس سے اوپن کیا جائے گا۔ 4.13. بائے آرڈر بڈ پرائس سے کلوز کیا جائے گا۔ سیل آرڈر آسک پرائس سے کلوز کیا جائے گا۔
4.14. مندرجہ ذیل ایک یا زائد واقعات کی صورت میں کمپنی اسپریڈز بڑھانے کا حق محفوظ رکھتی ہے:
4.14.1. اگر مارکیٹ کے حالات غیر منظم ہو جائیں
4.14.2. اگر ایک یا زیادہ کرنسی پیئرز کے لیے ٹریڈنگ کے حالات تبدیل ہو جائیں
4.14.3. کسی فورس مئییر ایونٹ کی صورت میں
4.15 کمپنی ایسے انسٹرومنٹس کے مخصوص ٹریڈنگ سیشن کے اختتام پر انٹرا ڈے ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کے لیے اوپن پوزیشنوں اور پینڈنگ آرڈرز کو بند کرنے کی حقدار ہے۔
5.آرڈر پروسیسنگ
5.1. جب کلائنٹ کا پوزیشن اوپن کرنے کا آرڈر سرور پر آتا ہے تو اوپن آرڈر کے لیے مفت مارجن کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی خودکار طریقے سے چیکنگ ہوتی ہے۔ اگر مطلوبہ مارجن موجود ہو تو آرڈر اوپن کر دیا جاتا ہے۔ اگر مارجن ناکافی ہو تو آرڈر اوپن نہیں کیا جاتا۔ مارکیٹ ایگزیکیوشن کی وجہ سے اوپننگ پرائس درخواست کردہ پرائس سے مختلف ہو سکتی ہے۔ سرور کی لاگ فائل پر دکھائی دینے والا اوپن آرڈر سے متعلق نوٹ تصدیق کرتا ہے کہ کلائنٹ کی درخواست پر کارروائی کی گئی ہے اور آرڈر اوپن کر دیا گیا ہے۔ ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر ہر اوپن آرڈر کو ایک ٹکر تفویض کیا جاتا ہے۔
6.لازمی پوزیشن کلوژر (مارجن کال اور اسٹاپ آؤٹ)
6.1. مارجن کال اس وقت ہوتی ہے جب اکاؤنٹ کا مارجن لیول کمپنی کی ویب سائٹ پر ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی تفصیلات میں بیان کردہ مقررہ پرسنٹیج سے نیچے آ جاتا ہے۔ اس صورت میں کمپنی، کلائنٹ کی پوزیشنز کلوز کرنے کا اختیار رکھتی ہے لیکن ایسا کرنے کی ذمہ دار نہیں ہے۔
6.2. اگر مارجن کا لیول کمپنی کی ویب سائٹ پر ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی تفصیلات میں بیان کردہ مقررہ پرسنٹیج سے گر جائے تو کمپنی، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے، کلائنٹ کی اوپن پوزیشنز کو کلوز کرنے کی پابند ہے۔ اس واقعے کو ااسٹاپ آؤٹ کہا جاتا ہے۔
6.3. ااسٹاپ آؤٹ مارکیٹ کے موجودہ کوٹ پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ااسٹاپ آؤٹ کو سرور کی لاگ فائل میں 'اسٹاپ آؤٹ' کے طور پر ریکارڈ کیا جائے گا۔
6.4. اگر کلائنٹ کے پاس متعدد اوپن پوزیشنز ہوں تو سب سے زیادہ فلوٹنگ لوس والی پوزیشن کو سب سے پہلے کلوز کیا جائے گا۔
6.5. اگر ااسٹاپ آؤٹ کے باعث اکاؤنٹ کا بیلنس منفی ہو جائے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کلائنٹ نے کوئی قرض ادا کرنا ہے اور اسے اس طرح نہیں سمجھا جائے گا۔ کمپنی اکاؤنٹ کا بیلنس صفر کر دے گی۔ غیر معمولی کیسز میں (اگر کمپنی کلائنٹ کے اقدامات کو دھوکہ دہی یا بدنیتی پر مبنی سمجھتی ہے تو) کمپنی قرض کا کلیم کر سکتی ہے۔
6.6. مارجن کال اور اسٹاپ آؤٹ کے لیول کو خبروں کی ریلیز، مارکیٹ کے شدید اُتار چڑھاؤ، مارکیٹ کے غیر معمولی حالات اور دیگر بے قاعدہ واقعات کے دوران بڑھایا جا سکتا ہے۔
7. لیورج میں تبدیلی
7.1. کلائنٹ کی طرف سے لیورج میں تبدیلی کی اجازت ہر 24 گھنٹے میں صرف ایک بار ہوتی ہے۔
7.2. کمپنی پیشگی اطلاع کے بغیر کسی بھی وقت کلائنٹ’کی لیوریج کی سیٹنگز میں تبدیلی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
7.3. لیورج کی درج ذیل پابندیاں اکاؤنٹ کی تمام اقسام پر اپلائی ہوتی ہیں:
7.3.1. لیورج 1:1000 ان اکاؤنٹس کے لیے فراہم کی جاتی ہے جن میں زیادہ سے زیادہ 5000 USD/EUR (اکاؤنٹ کی کرنسی پر منحصر کرتے ہوئے) کے ذاتی فنڈز ہوں
7.3.2. لیورج 1:500 ان اکاؤنٹس کے لیے فراہم کی جاتی ہے جن میں زیادہ سے زیادہ 35000 USD/EUR (اکاؤنٹ کی کرنسی پر منحصر کرتے ہوئے) کے ذاتی فنڈز ہوں
7.3.3. لیورج 1:200 ان اکاؤنٹس کے لیے فراہم کی جاتی ہے جن میں زیادہ سے زیادہ 125000 USD/EUR (اکاؤنٹ کی کرنسی پر منحصر کرتے ہوئے) کے ذاتی فنڈز ہوں
7.3.4. لیورج 1:100 ان اکاؤنٹس کے لیے فراہم کی جاتی ہے جن میں زیادہ سے زیادہ 250000 USD/EUR (اکاؤنٹ کی کرنسی پر منحصر کرتے ہوئے) کے ذاتی فنڈز ہوں
7.3.5. لیورج 1:50 ان اکاؤنٹس کے لیے فراہم کی جاتی ہے جن میں زیادہ سے زیادہ 500000 USD/EUR (اکاؤنٹ کی کرنسی پر منحصر کرتے ہوئے) کے ذاتی فنڈز ہوں
7.3.6. لیورج 1:30 ان اکاؤنٹس کے لیے فراہم کی جاتی ہے جن میں زیادہ سے زیادہ 1000000 USD/EUR (اکاؤنٹ کی کرنسی پر منحصر کرتے ہوئے) کے ذاتی فنڈز ہوں
7.3.7. لیورج 1:25 ان اکاؤنٹس کے لیے فراہم کی جاتی ہے جن میں زیادہ سے زیادہ 1500000 USD/EUR (اکاؤنٹ کی کرنسی پر منحصر کرتے ہوئے) کے ذاتی فنڈز ہوں
7.3.8. لیورج 1:15 ان اکاؤنٹس کے لیے فراہم کی جاتی ہے جن میں زیادہ سے زیادہ 3000000 USD/EUR (اکاؤنٹ کی کرنسی پر منحصر کرتے ہوئے) کے ذاتی فنڈز ہوں
7.3.9. لیورج 1:5 ان اکاؤنٹس کے لیے فراہم کی جاتی ہے جن میں زیادہ سے زیادہ 5000000 USD/EUR (اکاؤنٹ کی کرنسی پر منحصر کرتے ہوئے) کے ذاتی فنڈز ہوں
7.3.10. اگر اسے ضروری یا مناسب تصور کیا جائے تو، کمپنی اپنی صوابدید پر کسی بھی اکاؤنٹ کے لیورج کو معاہدے میں بیان شدہ کیسز سے مختلف حالات میں تبدیل کر سکتی ہے
7.3.11. ذاتی فنڈز کا شمار درج ذیل طریقے سے کیا جاتا ہے: ذاتی فنڈز = بیلنس + کریڈٹ + غیر موصولہ PnL
7.3.12. غیر موصولہ PnL کا شمار درج ذیل طریقے سے کیا جاتا ہے: غیر موصولہ PnL = مثبت اوپن آرڈرز PnL + منفی اوپن آرڈرز PnL
7.3.13. PnL کا شمار درج ذیل طریقے سے کیا جاتا ہے: PnL = (کلوز پرائس − اوپن پرائس) × معاہدے کا سائز × لاٹ کی تعداد۔
8.ٹریڈنگ کی شرائط
8.1.تجارت کے مکمل حالات بشمول موجودہ اسپریڈز، کرنسی کے جوڑے، لاٹ سائزز، لین دین کے سائز، کمیشن، حجم اور/یا ڈپازٹ کی حدود، اور اکاؤنٹ کی قسمیں www.octabroker.com پر موجود ہیں۔ کمپنی عام یا ذاتی بُنیادوں پر ٹریڈ کی کسی بھی یا تمام شرائط میں ترمیم، اضافہ، یا منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ اس طرح کی تبدیلیاں پیشگی اطلاع سے مشروط ہیں۔
8.2. کسی بھی قسم کے ناجائز عمل اور/یا کمپنی کی ٹریڈنگ کی شرائط کا ناجائز (براہِ راست یا بالواسطہ) فائدہ اٹھانے کی صورت میں تحقیقات کی جائیں گی۔ ایسے ناجائز عمل کے حقائق سامنے آنے کی صورت میں، کمپنی اپنے انفرادی فیصلے سے اس ایکٹویٹی سے حاصل ہونے والا منافع اور/یا نقصان منسوخ کر سکتی ہے۔ کلائنٹ اس بات کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے۔
9.زیر التواء آرڈرز
9.1. درج ذیل اقسام کے زیرِ التوا آرڈرز پر سافٹ ویئر کے ذریعے پر عمل درآمد کیا جا سکتا ہے:
9.1.1. بائے لمٹ: ایک ' بائے' پوزیشن اوپن کرنے کا آرڈر، اگر آسک پرائس آرڈر پرائس سے کم یا اس کے برابر ہو جائے۔ اس صورت میں، آرڈر دیتے وقت موجودہ پرائس بائے لمٹ آرڈر پرائس سے زیادہ ہو گی۔
9.1.2. بائے اسٹاپ: ایک ' بائے' پوزیشن اوپن کرنے کا آرڈر، اگر آسک پرائس آرڈر پرائس سے زیادہ یا اس کے برابر ہو جائے۔ اس صورت میں، آرڈر دیتے وقت موجودہ پرائس بائے اسٹاپ آرڈر پرائس سے کم ہو گی۔
9.1.3. سیل لمٹ: ایک 'سیل' پوزیشن اوپن کرنے کا آرڈر، اگر بڈ پرائس آرڈر پرائس سے زیادہ یا اس کے برابر ہو جائے۔ اس صورت میں، آرڈر دیتے وقت موجودہ پرائس سیل لمٹ آرڈر پرائس سے کم ہو گی۔
9.1.4. سیل اسٹاپ: ایک 'سیل' پوزیشن اوپن کرنے کا آرڈر، اگر بڈ پرائس آرڈر پرائس سے کم یا اس کے برابر ہو جائے۔ اس صورت میں، آرڈر دیتے وقت موجودہ پرائس سیل اسٹاپ آرڈر پرائس سے زیادہ ہو گی۔
9.1.5، اسٹاپ لوس: اگر پوزیشن نقصان کا باعث ہو تو ایک مخصوص پرائس پر 'سیل' پوزیشن کلوز کرنے کا آرڈر۔
9.1.6. ٹیک پرافٹ: اگر پوزیشن سے منافع ہو رہا ہو ہو تو ایک مخصوص پرائس پر اوپن پوزیشن کلوز کرنے کا آرڈر۔
10.آرڈرز کے قواعد
10.1. آرڈر صرف معاہدے کی تفصیلات میں بیان کردہ ایکٹو ٹریڈنگ کے اوقات کے دوران ہی اوپن، کلوز یا حذف کیے جا سکتے ہیں؛ ٹریڈنگ کے اوقات کے علاوہ اس کی اجازت نہیں ہے۔
10.2. مارکیٹ کے غیر منظم حالات جیسے غیر معمولی واقعات کی صورت میں، حالات معمول پر آنے یا اگلے نوٹس تک کسی مخصوص انسٹرومنٹ کے ساتھ ٹریڈنگ (مکمل یا جزوی، عارضی یا مستقل طور پر) ممنوع ہو سکتی ہے ۔
10.3. تمام زیرِ التواء آرڈر پرGTC ماڈل (Good Till Cancelled') کے ذریعے عملدرآمد کیا جاتا ہے اور ان کی فعالیت کی کوئی مدّت نہیں ہوتی، یعنی وہ کلائنٹ کی طرف سے منسوخ ہونے تک فعال رہتے ہیں۔ تاہم، کلائنٹ خود آرڈر کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ طے کر سکتا ہے۔
10.4. اگر آرڈر ایک یا متعدد شرائط پوری نہ کرتا ہو تو ٹریڈنگ پلیٹ فارم سے آرڈر مسترد کیا جا سکتا ہے۔
10.5. کمپنی اپنی صوابدید کے مطابق موجودہ مارکیٹ پرائس بتائے گی۔
10.6. ہر قسم کے آرڈرز کو موجودہ پرائس سے پوائنٹس کی ایک بیان کردہ تعداد سے زیادہ قریب نہیں رکھا جائے گا۔ موجودہ پرائس سے پوائنٹس میں کم سے کم فاصلہ پیشگی اطلاع کے ساتھ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
10.6.1ٹیک پرافٹ اور اسٹاپ لاس سمیت تمام اقسام کے زیر التواء آرڈرز کو اسٹاپ لیول سے زیادہ قریب نہیں رکھا جانا چاہیے — ہر علامت کے لیے موجودہ قیمت سے پوائنٹس کی ایک بیان کردہ تعداد۔ اسٹاپ لیول کی قدریں پیشگی اطلاع کے ساتھ تبدیل کی جا سکتی ہیں۔ کلائنٹ OctaTrader یا MetaTrader ٹریڈنگ ٹرمینل میں علامت کی تفصیلات میں موجودہ اسٹاپ لیول کی قدر دیکھ سکتا ہے۔
10.7. سرور لاگ فائل میں آرڈر اوپن کرنے سے متعلق نوٹ کا مطلب ہے کہ کلائنٹ نے آرڈر اوپن کر دیا ہے اور وہ اس سے متفق ہے۔ ہر آرڈر کو ایک منفرد شناختی نمبر ( ٹکر) تفویض کیا جاتا ہے۔
10.8. اگر ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں پہلا کوٹ نظر آنے سے پہلے آرڈر اوپن کرنے کی درخواست کی جائے تو ٹریڈنگ پلیٹ فارم اسے مسترد کردے گا۔ اس صورت میں، کلائنٹ ٹرمینل میں 'کوئی قیمت نہیں/ٹریڈنگ ممنوع ہے' کا پیغام ظاہر ہو گا۔
10.9. سرور لاگ فائل میں آرڈر کلوز کرنے یا اس میں ترمیم سے متعلق نوٹ کا مطلب ہے کہ کلائنٹ نے آرڈر میں ترمیم کی ہے یا آرڈر کلوز کر دیا ہے اور وہ اس سے متفق ہے۔
10.10. اگر ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں پہلا کوٹ نظر آنے سے پہلے آرڈر کلوز کرنے یا اس میں ترمیم کی درخواست کی جائے تو ٹریڈنگ پلیٹ فارم اسے مسترد کردے گا۔
10.11۔ کمپنی کلائنٹ کو درج ذیل اختیارات فراہم کرتی ہے:
10.11.1. اوکٹاٹریڈر، اور میٹا ٹریڈر 4 اور5 پلیٹ فارمز پر اپنی اوپن پوزیشنوں کو جزوی طور پر کلوز کرنے کے لیے۔ مذکورہ بالا پلیٹ فارمز پر یہ اختیار مختلف طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے۔
10.11.2. اوکٹاٹریڈر ، میٹا ٹریڈر 4، اور میٹا ٹریڈر 5 پلیٹ فارمز پر اپنی اوپن پوزیشنوں پر واحد یا متعدد کلوز بائی آپریشنز کرنے کے لیے۔
10.12۔ کمپنی کے پاس کلائنٹ کے لیے MetaTrader 4 اور MetaTrader 5 پلیٹ فارمز پر اپنی کھلی پوزیشنوں پر کلوز بانے آپریشن کا اختیار ہے۔
10.13۔ کمپنی کے پاس کلائنٹ کے لیے MetaTrader 4 اور MetaTrader 5 پلیٹ فارمز پر اپنی پوزیشنوں پر ایک سے زیادہ کلوز بانے آپریشن کا اختیار ہے۔
11.زیرِ التواء آرڈرز پر عملدرآمد:
11.1. زیر التواء آرڈر پر مندرجہ ذیل صورتوں میں عملدرآمد کیا جاتا ہے:
11.1.1. بائے لمٹ آرڈر: جب موجودہ آسک پرائس آرڈر پرائس سے کم یا اس کے برابر ہو جائے
11.1.2. بائے اسٹاپ آرڈر: جب موجودہ آسک پرائس آرڈر پرائس سے زیادہ یا اس کے برابر ہو جائے
11.1.3. سیل لمٹ آرڈر: جب موجودہ بڈ پرائس آرڈر پرائس سے زیادہ یا اس کے برابر ہو جائے
11.1.4. سیل اسٹاپ آرڈر: جب موجودہ بڈ پرائس آرڈر پرائس سے کم یا اس کے برابر ہو جائے
11.1.5. 'بائے' پوزیشن کے لیے ٹیک پرافٹ آرڈر: جب موجودہ بڈ پرائس آرڈر پرائس سے زیادہ یا اس کے برابر ہو جائے
11.1.6: 'بائے' پوزیشن کے لیے اسٹاپ لوس آرڈر: جب موجودہ بڈ پرائس آرڈر پرائس سے کم یا اس کے برابر ہو جائے
11.1.7. . 'سیل' پوزیشن کے لیے ٹیک پرافٹ آرڈر: جب موجودہ آسک پرائس آرڈر پرائس سے کم یا اس کے برابر ہو جائے
11.1.8. 'سیل' پوزیشن کے لیے اسٹاپ لوس آرڈر: جب موجودہ آسک پرائس آرڈر پرائس سے زیادہ یا اس کے برابر ہو جائے
11.2. پرائس گیپ کے دوران آرڈرز پر عمل درآمد پر درج ذیل قواعد لاگو ہوتے ہیں۔
11.2.1. اگر زیرِ التواء آرڈر پرائس اور ٹیک پرافٹ لیول پرائس گیپ کے اندر ہوں تو، آرڈر ایک تبصرے ('منسوخ کر دیا گیا ہے' یا 'گیپ') کے ساتھ منسوخ کردیا جائے گا
11.2.2. اگر ''ٹیک پرافٹ' آرڈر پرائس پرائس گیپ کے اندر ہو تو آرڈر پر اس کی پرائس کے ذریعے عملدرآمد کیا جائے گا
11.2.3. . اگر 'اسٹاپ لوس' آرڈر پرائس، پرائس گیپ کے اندر ہو تو آرڈر پر ایک تبصرے (sl or gap) کے ساتھ پرائس گیپ کے بعد پہلی پرائس پر عملدرآمد کیا جائے گا
11.2.4. ' بائے اسٹاپ' اور 'سیل اسٹاپ' زیرِ التواء آرڈرز پر ایک تبصرے (started or gap) کے ساتھ پرائس گیپ کے بعد پہلی پرائس پر عملدرآمد کیا جائے گا
11.2.5. 'بائے لمٹ' اور 'سیل لمٹ' زیرِ التواء آرڈرز پر ایک تبصرے (started or gap) کے ساتھ آرڈرز پرائس پر عملدرآمد کیا جائے گا
11.3. بعض اوقات، جب قیمتوں میں معمولی فرق ہو تو آرڈر پر معمول کے مطابق عملدرآمد کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ پچھلے پیراگراف میں بیان کیا گیا ہے۔
11.4. اگر کلائنٹ کے اکاؤنٹ میں بیک وقت درج ذیل خصوصیات ہوں:
11.4.1. مارجن لیول 140% یا اس سے کم ہو؛
11.4.2. ٹوٹل پوزیشن کے والیم کا 60% ایک ٹریڈنگ انسٹرومنٹ میں اور ایک سمت (سیل اور بائے) میں ہو؛
11.4.3. ٹوٹل پوزیشن کا یہ حصّہ مارکیٹ بند ہونے سے پہلے 24 گھنٹوں کے اندر اندر تشکیل دیا گیا ہو؛تو کمپنی کو یہ حق حاصل ہے کہ اس ٹوٹل پوزیشن میں شامل آرڈرز پر (برائے 'سیل' آرڈرز) مارکیٹ بند ہوتے وقت متعلقہ ٹُول کی 'آسک پرائس' میں سے ایک پوائنٹ نفی کر کے 'ٹیک پرافٹ' سیٹ کردے یا (برائے 'بائے' آرڈرز) مارکیٹ بند ہوتے وقت متعلقہ ٹُول کی 'بِڈ پرائس' میں ایک پوائنٹ جمع کر کے 'ٹیک پرافٹ' سیٹ کردے۔
12.مارجن کی شرائط
12.1. معاہدے کے مطابق کلائنٹ وقتاً فوقتاً کمپنی کی مطلوبہ مقدار میں ابتدائی مارجن اور/یا ہیجڈ مارجن فراہم کرے گا اور برقرار رکھے گا۔ یہ کلائنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیکھے کہ مارجن کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے۔
12.2. کلائنٹ پوزیشن اوپن کرتے وقت ابتدائی مارجن اور/یا ہیجڈ مارجن ادا کرے گا۔
12.2.1.ہیجڈ مارجن مساوی ہیجڈ پوزیشن کے مارجن کی ضرورت کے کم از کم %50 کے برابر ہے۔ ہیجڈ مارجن کا سائز پوزیشن کے حجم پر منحصر ہے۔
12.3. اگر کوئی فورس مئییر ایونٹ نہیں ہوتا تو کمپنی مارجن کی شرائط کو تبدیل کرنے اور ان ترامیم سے 3 (تین) کاروباری دن قبل کلائنٹ کو ایک تحریری نوٹس بھیجنے کا اختیار رکھتی ہے۔
12.4. فورس مئییر ایونٹ کی صورت میں کمپنی بغیر کسی تحریری نوٹس کے مارجن کی شرائط کو تبدیل کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔
12.5. کمپنی مندرجہ بالا پیراگراف کے مطابق ترمیم شدہ مارجن کی نئی شرائط نئی اور پہلے سے اوپن پوزیشنز پر لاگو کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔
12.6. اگر ایکویٹی ایک مخصوص شرح (کمپنی کی ویب سائٹ پر اکاؤنٹ کی قسم کے لحاظ سے مقرر کردہ) سے کم ہو تو کمپنی کلائنٹ کی اوپن پوزیشنز کو کلائنٹ کی رضامندی یا کسی پیشگی تحریری نوٹس کے بغیر بند کرنے کی حقدار ہے۔
12.7. اگر کلائنٹ کو یقین ہو کہ وہ مقررہ وقت پر مارجن کی ادائیگی نہیں کر سکے گا تو یہ کلائنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوراً کمپنی کو مطلع کرے۔
12.8. کمپنی، کلائنٹ کے لیے مارجن کالز کرنے کی پابند نہیں ہے۔ رابطہ کرنے میں ناکامی یا کلائنٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کے لیے کمپنی کلائنٹ کو جوابدہ نہیں ہے۔
13.ڈپازٹ اور ودڈراولز
13.1. کلائنٹ کسی بھی وقت ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں فنڈز ڈپازٹ کر سکتا ہے۔ کمپنی کو تمام ادائیگیاں کمپنی کی ویب سائٹ پر دی گئی ادائیگی کی ہدایات کے مطابق کی جائیں گی۔ کسی بھی صورت میں تھرڈ پارٹی یا گمنام ادائیگی قبول نہیں کی جائے گی۔
13.2. اگر ڈپازٹ کی نوعیت فوری ادائیگی کے پروسیس (بینک وائر وغیرہ) کی اجازت نہیں دیتی تو کلائنٹ پرسنل ایریا میں ڈپازٹ کی درخواست تخلیق کرے/بھیجے گا۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں رقم ڈپازٹ کرنے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
13.3. یہ کلائنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے پرسنل ایریا میں ڈپازٹ کی درخواست کرے اور اسے صحیح اور مناسب طریقے سے پُر کرے۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں رقم ڈپازٹ کرنے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
13.4. پیراگراف میں بیان کردہ طریقۂ کار کے مطابق کلائنٹ کسی بھی وقت ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے فنڈز نکلوا سکتا ہے۔
13.5. اگر کلائنٹ ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے فنڈز نکلوانے کی درخواست کرتا ہے تو کمپنی مندرجہ ذیل شرائط پوری ہونے پر درخواست قبول ہونے کے بعد تین (3) کاروباری دن کے اندر مطلوبہ رقم ادا کرے گی:
13.5.1. رقم نکلوانے کی درخواست میں تمام ضروری معلومات موجود ہوں
13.5.2. درخواست کلائنٹ کے بینک اکاؤنٹ یا ای کرنسی اکاؤنٹ میں فنڈز کی منتقلی کی ہو (تھرڈ پارٹی یا گمنام اکاؤنٹس کو ادائیگی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے)، اور
13.5.3. کلائنٹ کا فری مارجن، فنڈز نکلوانے کی درخواست میں بیان کردہ رقم (بشمول ادائیگی کے چارجز) سے زیادہ یا اس کے برابر ہو۔
13.6. کمپنی کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو تمام ادائیگی چارجز کے لیے (اگر قابل اطلاق ہو) ڈیبٹ کرے گی۔
13.7.کمپنی کی AML پالیسی کے مطابق، کلائنٹ کو منی لانڈرنگ یا دہشت گردی کی مالی معاونت سے روکنے کے لیے، کمپنی قائم کرتی ہے کہ کلائنٹ فنڈز نکالنے کے لیے وہی طریقے استعمال کرے گا جو اس نے فنڈز جمع کرنے کے لیے کیے تھے۔ اگر کلائنٹ ادائیگی کے متعدد طریقوں کے ذریعے اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں رقوم جمع کرتا ہے، تو کلائنٹ کو ادائیگی کے انہی طریقوں سے رقوم نکلوانی ہوں گی۔ اس صورت میں، نکالی جانے والی رقوم کا ایک دوسرے سے تناسب جمع شدہ رقوم کے تناسب سے براہ راست متناسب ہوگا۔
13.8. غیر معمولی صورتحال (مثلاً 'فورس مئییر کے حالات، ادائیگی کے نظام میں خرابی وغیرہ) کی صورت میں کمپنی کسی بھی پیمنٹ سسٹم میں کلائنٹ کے فنڈز کی واپسی کو مسترد کرنے کی حقدار ہے۔ ایسے معاملات پر انفرادی طور پر غور کیا جائے گا۔
13.9. کلائنٹ کو مالی تحفظ فراہم کرنے کے لیے بعض صورتوں میں کمپنی کلائنٹ کے فنڈز صرف اُسی کے بنک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
13.10. حفاظتی وجوہات کی بناء پر کمپنی کلائنٹ سے مکمل شناختی ڈیٹا طلب کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔کمپنی ایسے کلائنٹ کو سروسز فراہم کرنے سے انکار کرنے کا حق بھی محفوظ رکھتی ہے جو فون پر کنٹرول چیک پاس کرنے اور کلائنٹ کے پرسنل ایریا سے متعلق بنیادی سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہتا ہے:
13.10.1. کمپنی کی درخواست پر، کلائنٹ کمپنی کو ایڈوانسڈ سیلفیز اور/یا عام سیلفیز کے ساتھ مطلوبہ شناختی دستاویزات جیسے پاسپورٹ، کسی اور قسم کی ID، پتے کا ثبوت، بنک ریفرینس لیٹر اور/یا دیگر متعلقہ دستاویزات جو یہاں درج نہیں ہیں بھیجے گا/گی
13.10.2. اگر کمپنی دستاویزات طلب کرے تو کلائنٹ کے پاس ایڈوانسڈ سیلفیز اور/یا عام سیلفیز کے ساتھ مطلوبہ شناختی دستاویزات اکھٹی کر کے کمپنی کو بھیجنے کے لیے 14 (چودہ) کیلنڈر دن ہوں گے
13.10.3. اگر کلائنٹ مذکورہ 14 دن کے اندر ایڈوانسڈ سیلفیز اور/یا عام سیلفیز کے ساتھ مطلوبہ شناختی دستاویزات کمپنی کو نہ بھیجے تو اس کا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بلاک کر دیا جائے گا اور کلائنٹ کے ذاتی فنڈز، منافع کو چھوڑ کر، واپس کر دیئے جائیں گے
13.10.4. ایسے اکاؤنٹس کو کوئی منافع ادا نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی نقصان کی ادائیگی کی جائے گی
13.10.5. اس شِق کے مقاصد کے لیے، 'ایڈوانسڈ سیلفی' کا مطلب ہے کسی شخص کی سیلفی جو مطلوبہ دستاویز اور کاغذ کی ایک شیٹ جس میں موجودہ تاریخ اور لفظ 'Octa' تحریر ہو کے ساتھ لی گئی ہو۔
13.11. تھرڈ پارٹیز کے درمیان انٹرنل ٹرانسفر (یعنی کمپنی کے اندر ایک ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے دوسرے میں ٹرانسفر کرنا) ممنوع ہے۔
13.12. اگر کلائنٹ کو کمپنی کو کوئی رقم ادا کرنی ہے جو ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی ایکویٹی سے تجاوز کرتی ہے، تو ایسی صورت میں کلائنٹ فوری طور پر اضافی رقم کی ادائیگی کرے گا۔
13.13. تمام پیمنٹس کمپنی کو فنڈز موصول ہونے کے بعد ایک (1) کاروباری دن کے اندر کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کر دی جائیں گی۔
13.14. کلائنٹ تسلیم کرتا ہے اور اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ جب ادائیگی واجب الادا ہو اور خاطر خواہ فنڈز ابھی تک کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں جمع نہ ہوئے ہوں، تو کمپنی کلائنٹ کو نادہندہ سمجھنے اور اور معاہدے کے تحت اپنے حقوق کا استعمال کرنے کی حقدار ہوگی۔
13.15. کلائنٹ کو کوئی بھی مارجن کی ادائیگیاں یا دیگر واجب الادا ادائیگیاں امریکی ڈالر، یورو، اور کمپنی کی طرف سے قبول کردہ دیگر کرنسیوں میں کرنی ہوں گی۔ ادائیگی کی رقم موجودہ مارکیٹ ریٹ پر ٹریڈنگ اکاؤنٹ کرنسی میں تبدیل ہو جائے گی۔ مارکیٹ کی شرح کمپنی کے پیمنٹ پروائڈرز کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے اور اس وجہ سے ان ممالک کے مرکزی بینکوں کے ذریعہ شائع کردہ سرکاری شرح مبادلہ سے قدرے مختلف ہو سکتی ہے جہاں تبدیلی کی گئی ہے۔ کمپنی مارکیٹ ریٹ میں تبدیلیوں کے لیے ذمہ دار نہیں ہے جو تبادلوں کو متاثر کر سکتی ہے۔
13.16. کمپنی کوSkrill ، Neteller ، FasaPay (اسکرل، فیساپے، نیٹیلر) یا ادائیگی کے دیگر پروسیسرز کی طرف سے عائد کردہ ڈپازٹ اور ودڈراول فیس کی ادائیگی کا اختیار ہے لیکن وہ اس کی پابند نہیں ہے۔ کمپنی مناسب سمجھے تو ایسے کیسز میں فیس کلائنٹ سے وصول کی جا سکتی ہے۔
14.کمیشن ، چارجز اور دیگر اخراجات
14.1. کلائنٹ کمپنی کو معاہدے میں مقرر کردہ کمیشن، چارجز اور دیگر اخراجات ادا کرے گا۔ کمپنی اپنی ویب سائٹ پر تمام موجودہ کمیشن، چارجز اور دیگر اخراجات شائع کرے گی۔
14.2. کمپنی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے وقتاً فوقتاً کمیشن، چارجز اور دیگر اخراجات میں ترمیم کر سکتی ہے۔ کمیشن، چارجز اور دیگر اخراجات میں تمام تبدیلیاں کمپنی کی ویب سائٹ پر شائع کی جاتی ہیں۔
14.3. کلائنٹ اس معاہدے سے متعلق تمام ممکنہ ڈاک ٹکٹ اور تمام مطلوبہ دستاویزات کے اخراجات ادا کرنے کا ذمہ دار ہے۔
14.4. کلائنٹ متعلقہ اتھارٹی، سرکاری یا غیر سرکاری، کے ساتھ کسی بھی ٹرانزیکشن پر تمام فائلنگ، ٹیکس ریٹرن اور رپورٹس اور کسی بھی ٹرانزیکشن پر عائد ہونے والے تمام ٹیکسوں (بشمول ٹرانسفر یا ویلیو ایڈڈ ٹیکس لیکن انہی تک محدود نہیں) کی ادائیگی کا مکمل طور پر ذمہ دار ہو گا۔
14.5. کمپنی کلائنٹ کی ٹریڈنگ سے حاصل ہونے والے منافع، کمیشن اور دیگر فیسوں کے حوالے سے کوئی رپورٹ ظاہر کرنے کی ذمہ دار نہیں ہے۔ جب تک معاہدے میں برعکس بیان نہ کیا جائے۔
14.6 اکائونٹ کھولنے کا مطلب ہے کہ کلائنٹ کمپنی کی ویب سائٹ پر بیان کردہ ٹریڈنگ شرائط کے مطابق اپنے اکاؤنٹ پر لاگو تمام فیسز کو غیر مشروط طور پر قبول کرتا ہے۔
15.کمیونیکیشن
15.1. کلائنٹ کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے کمپنی اِن ذرائع کا استعمال کر سکتی ہے:
15.1.1. کلائنٹ ٹرمینل انٹرنل میل
15.1.2. ای میل
15.1.3. ٹیلی فون
15.1.4 کمپنی کی لائیو چیٹ
15.1.5. SMS
15.1.6. موبائل پش نوٹیفکیشن
15.1.7. ویب پش نوٹیفکیشن
15.1.8. اںسٹینٹ میسنجر سروسز (وائبر، ٹیلی گرام، فیس بک میسنجر وغیرہ)۔
15.2. کمپنی ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کے دوران کلائنٹ کی فراہم کردہ رابطے کی تفصیلات استعمال کرے گی اور کلائنٹ کسی بھی وقت کمپنی کی طرف سے کوئی بھی نوٹس یا پیغام قبول کرنے پر رضامند ہو گا۔
15.3. کلائنٹ کو بھیجی گئی کوئی بھی معلومات (دستاویزات، نوٹسز، تصدیقیں، بیانات وغیرہ) موصول شدہ تصوّر کی جائے گی:
15.3.1. اگر معلومات ای میل کے ذریعے بھیجی گئی ہوں تو ای میل بھیجنے کے ایک گھنٹے کے اندر
15.3.2. اگر ٹریڈنگ پلیٹ فارم کی انٹرنل میل کے ذریعے بھیجی گئی ہے تو بھیجنے کے فوراً بعد
15.3.3. اگر فون کے ذریعے رابطہ کیا گیا ہے تو ٹیلی فون پر بات چیت ختم ہونے کے بعد
15.3.4. اگر کمپنی کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے تو کمپنی نیوز ویب پیج پر پوسٹ ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر
15.4. ہر مہینے کے پہلے دن، کمپنی کلائنٹ کو ایک سٹیٹمنٹ بھیجے گی جس میں پچھلے مہینے کی تمام ٹرانزیکشنز شامل ہوں گی۔ سٹیٹمنٹ ای میل کے ذریعے بھیجی جائے گی۔
15.5. کلائنٹ اور کمپنی کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی کوئی بھی گفتگو ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔ ٹیلی فون کے ذریعے موصول ہونے والی تمام ہدایات اور درخواستیں تحریری درخواستوں کی طرح ہی تصوّر ہوں گی۔ کوئی بھی ریکارڈنگ صرف کمپنی کی ملکیت ہوگی اور رہے گی اور کلائنٹ اسے ہدایات، درخواستوں یا دیگر ذمہ داریوں کے حتمی ثبوت کے طور پر قبول کرے گا۔ کلائنٹ اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ کمپنی کسی بھی عدالت، ریگولیٹری یا حکومتی اتھارٹی کو اس طرح کی ریکارڈنگ کی ٹرانسکرپٹ کی نقول فراہم کر سکتی ہے۔
16۔ تنازعات کا حل
16.1. اگر کلائنٹ کو معقول بنیاد پر یقین ہو کہ کمپنی کسی عمل میں ناکامی کے نتیجے میں معاہدے کی ایک یا زائد شرائط کی خلاف ورزی کرتی ہے تو کلائنٹ کو شکایت درج کرنے کا حق حاصل ہے۔
16.2. شکایت درج کروانے کے لیے کلائنٹ [email protected] پر ای میل کرے گا۔
16.3. شکایت میں درج ذیل کا شامل ہونا ضروری ہے:
16.3.1. کلائنٹ کا پہلا اور آخری نام (اگر کلائنٹ قانونی ادارہ ہے تو کمپنی کا نام)
16.3.2. ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں کلائنٹ کے لاگ اِن کی تفصیلات (یعنی اکاؤنٹ نمبر)
16.3.3. تنازعہ سب سے پہلے کب پیدا ہوا اس کی تفصیلات (ٹریڈنگ پلیٹ فارم ٹائم میں تاریخ اور وقت)
16.3.4. متعلقہ آرڈر کا ٹکر
16.3.5. تنازعے کی تفصیل، معاہدے کے ریفرنس کے ساتھ۔
16.4. شکایت میں درج ذیل شامل نہیں ہونا چاہیے:
16.4.1. تنازعے کا مؤثر جائزہ
16.4.2. غیر مہذب زبان
16.4.1. جذباتی الفاظ۔
16.5. درج ذیل کیسز میں کمپنی کو شکایت مسترد کرنے کا حق حاصل ہے:
16.5.1. اگر مذکورہ بالا دفعات میں سے کسی کی خلاف ورزی کی گئی ہو
16.5.2. تنازعے کو 30 (تِیس) کیلنڈر دنوں سے زائد گزر چکے ہوں
16.6. کلیم ریزولوشن کی مدّت کلیم جمع کروانے کے بعد 10 (دس) کاروباری دن ہے۔ بعض کیسز میں مدّت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
17. سرور لاگ فائل
17.1. سرور لاگ فائل کسی بھی تنازعے کی صورت میں معلومات کا سب سے قابلِ اعتماد ذریعہ ہے۔ سرور لاگ فائل کو کلائنٹ ٹرمینل لاگ فائل سمیت دیگر دلائل پر ترجیح حاصل ہے کیونکہ کلائنٹ ٹرمینل لاگ فائل کلائنٹ کی ہدایات اور درخواستوں پر عمل درآمد کے ہر مرحلے کو رجسٹر نہیں کرتی ہے۔
17.2. اگر سرور لاگ فائل نے وہ متعلقہ معلومات ریکارڈ نہیں کی ہیں جنھیں کلائنٹ ریفر کرتا ہے، تو اس ریفرنس کی بنیاد پر ہونے والی بحث/بات چیت کو قابلِ غور نہیں سمجھا جائے گا۔
18۔ معاوضہ
18.1. کمپنی تمام تنازعات کو صرف درج ذیل کے ذریعے حل کر سکتی ہے:
18.1.1. کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو کریڈٹ/ڈیبٹ کرنا
18.1.2. غلطی سے بند کی گئی پوزیشنز کو دوبارہ کھولنا، اور/یا
18.1.3. غلطی سے اوپن کی گئی پوزیشنز یا دیے گئے آرڈرز کو حذف کرنا۔
18.2. کمپنی اپنی صوابدید پر تنازعات کے حل کا طریقہ منتخب کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
18.3. ایسے تنازعات جن کا معاہدے میں ذکر نہیں کیا گیا عام مارکیٹ پریکٹس کے مطابق اور کمپنی کی صوابدید پر حل کیے جائیں گے۔
18.4. اگر کسی بھی وجہ سے کلائنٹ کو امید سے کم منافع ملے یا اسے کسی نامکمل کارروائی (جسے وہ پورا کرنے کا ارادہ رکھتا تھا) کے نتیجے میں نقصان اٹھانا پڑے تو ایسی صورت میں کمپنی کلائنٹ کو جوابدہ نہیں ہو گی۔ لہٰذا، کمپنی کسی بھی صورت میں کسی بھی 'کھوئے ہوئے منافع' کی تلافی نہیں کرے گی۔
18.5. کمپنی کلائنٹ کے کسی بھی بالواسطہ، ذیلی یا غیر مادی نقصان (جذباتی تکلیف وغیرہ) کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔
19۔ شکایت مسترد کرنا
19.1. اگر کلائنٹ کو ٹریڈنگ پلیٹ فارم کی انٹرنل میل یا کسی اور طریقے سے سروَر کی معمول کی مینٹیننس / مرمّت کی پیشگی اطلاع دی گئی ہو، تو اس وقت کے دوران دی گئی ہدایات یا درخواستیں جن کی تعمیل نہ ہو سکی ہو، ان سے متعلق شکایات قبول نہیں کی جاتیں۔ یہ حقیقت کہ کلائنٹ کو نوٹس موصول نہیں ہوا شکایت درج کرانے کی معقول وجہ نہیں ہے۔
19.2. آرڈر پر عملدرآمد کے وقت سے متعلق شکایات قبول نہیں کی جاتیں۔
19.3. منافع بخش پوزیشن کے نتیجے میں حاصل ہونے والے آرڈرز کے مالی نتائج، جو ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر عارضی اضافی فری مارجن کا استعمال کرتے ہوئے اوپن یا کلوز، یا آف مارکیٹ کوٹ (سپائیک) یا کسی اور وجہ سے اوپن کیے گئے ہوں (جنھیں بعد میں کمپنی نے منسوخ کر دیا ہو) سے متعلق کلائنٹ کی کوئی شکایت قبول نہیں کی جائے گی۔
19.4. تمام تنازعات کے حوالے سے، کلائنٹ کی طرف سے دوسری کمپنیوں کے کوٹس یا انفارمیشن سسٹم کے ریفرینسز قابل قبول نہیں ہیں۔
19.5. کلائنٹ اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ جس پوزیشن کے حوالے سے تنازعہ زیرِ غور ہے وہ اس پوزیشن کو کنٹرول نہیں کر سکتا اور اس معاملے سے متعلق کوئی شکایت قبول نہیں کی جائے گی۔
20. فورس مئییر
20.1. کمپنی اپنی معقول رائے کے ذریعے فورس مئییر ایونٹ کی موجودگی کا تعیّن کر سکتی ہے ایسی صورت میں کمپنی کلائنٹ کو مطلع کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرے گی۔ فورس مئییر ایونٹ میں بغیر کسی حد کے شامل ہیں:
20.1.1. کوئی بھی عمل یا واقعہ (بشمول کوئی ہڑتال، فساد یا شہری ہنگامہ، دہشت گردی کی کاروائی، جنگ، خدائی عمل، حادثہ، آتشزدگی، سیلاب، طوفان، بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ، الیکٹرانک/ کمیونیکیشن ایکوپمنٹس یا سپلائر کی خرابی، شہری بدامنی، قانونی دفعات، لاک آؤٹ) جس کی وجہ سے کمپنی کی معقول رائے میں، کمپنی کے لیے ایک یا ایک سے زائد انسٹرومنٹس کے لیے منظم مارکیٹ برقرار رکھنا ممکن نہ ہو۔
20.1.2. . کسی مارکیٹ کا معطل، ختم یا بند ہونا، کسی ایسے واقعے کی منسوخی یا ناکامی جو کمپنی کے کوٹس سے تعلق رکھتا ہو، کسی بھی ایسی مارکیٹ یا کسی ایسے واقعے میں ٹریڈنگ پر حدود یا سپیشل/ غیر معمولی شرائط کا نفاذ۔
20.2. اگر کمپنی اپنی معقول رائے میں طے کرتی ہے کہ فورس مئییر ایونٹ (معاہدے کے تحت دیگر حقوق سے تعصب کے بغیر) موجود ہے تو کمپنی پیشگی تحریری نوٹس کے بغیر اور کسی بھی وقت درج ذیل میں سے کوئی بھی قدم اٹھا سکتی ہے:
20.2.1. درکار مارجن میں اضافہ
20.2.2. کسی بھی یا تمام اوپن پوزیشنز کو اس پرائس پر کلوز کرنا جسے کمپنی مناسب سمجھے
20.2.3. معاہدے کی کسی بھی/ تمام شرائط کے اطلاق کو، جن کی تعمیل کرنا فورس مئییر ایونٹ کی وجہ سے کمپنی کے لیے ناممکن یا ناقابلِ عمل ہو، معطل، منجمد یا تبدیل کرنا، یا
20.2.4. اس طرح کے دیگر تمام اقدامات کرنا یا نہ کرنا جنھیں کمپنی ان حالات میں کمپنی، کلائنٹ اور دیگر کلائنٹس کی پوزیشن کے حوالے سے مناسب سمجھتی ہو۔
21. حفاظت
21.1. کلائنٹ کوئی ایسا عمل نہیں کرے گا جو ممکنہ طور پر ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے غلط یا غیر قانونی استعمال یا اس تک رسائی کا سبب بنے۔ کلائنٹ تسلیم کرتا ہے کہ اگر کمپنی کو کلائنٹ کے کسی ایسی سرگرمی میں ملوث ہونے کا شبہ ہو تو کمپنی یہ حق محفوظ رکھتی ہے کہ وہ اپنی صوابدید پر ٹریڈنگ پلیٹ فارم تک کلائنٹ کی رسائی ختم یا محدود کر دے۔
21.2. ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا استعمال کرتے وقت کلائنٹ جان بوجھ کر یا کوتاہی سے کوئی ایسا عمل نہیں کرے گا جو پلیٹ فارم کی سالمیت کو نقصان پہنچائے یا اس کی خرابی کا باعث بنے۔
21.3. کلائنٹ کو اجازت ہے کہ وہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ذریعے دستیاب معلومات کو اسٹور، ڈسپلے، اینالائز، تبدیل، ریفارمیٹ اور پرنٹ کر سکتا ہے۔ کلائنٹ کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ ان معلومات کو مکمل یا جزوی طور پر، کسی بھی شکل میں، کمپنی کی رضامندی کے بغیر کسی تھرڈ پارٹی کو منتقل کرے یا شائع یا ری پروڈیوس کرے۔ کلائنٹ کو ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر فراہم کردہ کاپی رائٹ، ٹریڈ مارک یا دیگر نوٹسز کو تبدیل یا مبہم کرنے یا ہٹانے کی اجازت نہیں ہے۔
21.4. کلائنٹ اتفاق کرتا ہے کہ وہ ایکسس ڈیٹا کو خفیہ رکھے گا اور کسی تھرڈ پارٹی کے سامنے ظاہر نہیں کرے گا۔
21.5. کلائنٹ اتفاق کرتا ہے کہ اگر اسے کسی غیر مجاز شخص کے پاس ایکسس ڈیٹا کی موجودگی کا علم یا شک ہو تو وہ کمپنی کو فوری طور پر مطلع کرے گا۔
21.6. کلائنٹ اتفاق کرتا ہے کہ وہ اپنے ایکسس ڈیٹا کے غلط یا مشتبہ استعمال کے سلسلے میں ہونے والی کمپنی کی تفتیش میں تعاون کرے گا۔
21.7. کلائنٹ اتفاق کرتا ہے کہ وہ اپنے ایکسس ڈیٹا کے ذریعے اکاونٹ میں لاگ اِن ہونے اور دیے گئے تمام آرڈرز کا ذمہ دار ہو گا اور کمپنی کو موصول ہونے والے ایسے آرڈر کو کلائنٹ کی طرف سے ہی سمجھا جائے گا۔
21.8. کلائنٹ تسلیم کرتا ہے کہ کمپنی، معلومات تک رسائی حاصل کرنے والی کسی بھی غیر مجاز تھرڈ پارٹی کی ذمہ داری قبول نہیں کرتی، بشمول لاگ اِن، پاس ورڈ، الیکٹرانک کرنسی اکاؤنٹس تک رسائی، ای میلز، الیکٹرانک پتے، الیکٹرانک کمیونیکیشن اور ذاتی ڈیٹا، جب مذکورہ بالا معلومات انٹرنیٹ یا دیگر نیٹ ورک کمیونیکیشن سہولیات، ڈاک، ٹیلی فون یا کمیونیکیشن کے دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے، زبانی یا تحریری گفتگو کے دوران منتقل کی گئی ہوں۔
21.9. کلائنٹ غیر مشروط طور پر اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ کمپنی کے ساتھ ٹریڈنگ کے لیے استعمال ہونے والے فنڈز کا ذریعہ قانونی ہے اور یہ فنڈز کسی غیر قانونی سرگرمی، دھوکہ دہی، منی لانڈرنگ یا دیگر غیر قانونی ذرائع کے نتیجے میں حاصل نہیں کیے گئے۔ اس اُصول کی تعمیل میں ناکامی کی صورت میں اکاؤنٹ ختم کر دیا جائے گا اور تمام کیسز میں، بغیر کسی استثنا کے، حکام کو رپورٹ بھیجی جائے گی۔ ایسے کسی کیس کے سامنے آنے کی صورت میں، کمپنی یا اس کے شراکت دار اور/یا ذیلی ادارے کسی صورت میں بھی کسی بھی کلیم یا شکایت کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔
22. متفرق
22.1. کمپنی کسی بھی وقت، درست وجہ کی بنیاد پر، تحریری نوٹس کے ساتھ یا اس کے بغیر، کلائنٹ کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ معطل کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
22.2. اگر کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا بیلنس صفر کے برابر ہو تو کمپنی تحریری نوٹس کے ساتھ یا اس کے بغیر اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو آخری ٹریڈنگ یا مالیاتی آپریشن کے بعد 60 (ساٹھ) دن کے اندر حذف کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
22.3. اگر کوئی ایسی صورت حال پیدا ہو جائے جس کا معاہدے میں ذکر نہیں کیا گیا تو کمپنی معاملے کو نیک نیتی اور انصاف کی بنیاد پر اور جہاں مناسب ہو، مارکیٹ پریکٹس کے مطابق کاروائی کے ذریعے حل کرے گی۔
22.4. اگر معاہدے کی کوئی شرط (یا اس کا کوئی حصّہ) کسی بھی وجہ سے مجاز دائرہ اختیار کی عدالت کی طرف سے ناقابلِ عمل قرار دیا جائے گا تو وہ شرط یا اس کا وہ حصّہ منقطع سمجھا جائے گا اور اس معاہدے کا حصّہ نہیں بنے گا۔ تاہم، معاہدے کے باقی حصّے قابلِ اطلاق ہی رہیں گے اور متاثر نہیں ہوں گے۔
22.5. معاہدے کے تحت، کلائنٹ کمپنیکی پیشگی تحریری رضامندی کے بغیر کلائنٹ کے حقوق یا ذمہ داریاں مبینہ طور پر یا حقیقتاً تفویض یا ٹرانسفر نہیں کر سکتا اور اس شرط کی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی مبینہ اسائنمنٹ، چارج یا ٹرانسفر کو کالعدم قرار دیا جائے گا۔
22.6. کلائنٹ کمپنی کی کسٹمر سپورٹ کے ذریعے یا [email protected] پر تحریری درخواست بھیج کر اپنے تفویض کردہ IB کو تبدیل کرنے اور کسی IB کو سبسکرائب یا اَن سبسکرائب کرنے کے لیے درخواست دینے کا حقدار ہے۔ تاہم، اس درخواست کو منظور کرنے کا فیصلہ کمپنی کی صوابدید پر ہو گا۔
22.7. کمپنی کسی بھی وقت، بغیر نوٹس کے، اپنی صوابدید پر کسی کلائنٹ کو IB سے اَن سبسکرائب کرنے کا حق رکھتی ہے۔
22.8. اگر کلائنٹ دو یا زیادہ افراد پر مشتمل ہو تو کمپنی کے ساتھ کسی بھی معاہدے کے تحت فرائض اور ذمہ داریاں مشترکہ اور متعدد ہوں گی۔ کلائنٹ میں شامل افراد میں سے کسی ایک کو دی گئی وارننگ یا نوٹس تمام افراد کو وارننگ یا نوٹس تصوّر کیا جائے گا۔ کلائنٹ میں شامل افراد میں سے کسی ایک کی طرف سے دیا گیا آرڈر تمام افراد کی طرف سے تصوّر کیا جائے گا۔
22.9 کلائنٹ قبول کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ کمپنی کی آفیشل زبان انگریزی ہے، اور کلائنٹ کو کمپنی اور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں تمام معلومات اور انکشافات کے لیے کمپنی کی ویب سائٹ کے انگریزی ورژن اور اس صارف کے معاہدے کو ہمیشہ پڑھنا اور اس کا حوالہ دینا چاہیے۔ کمپنی کی مقامی ویب سائٹس پر انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں فراہم کردہ تمام تراجم یا کوئی بھی معلومات صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہیں اور کمپنی کو پابند نہیں کرتی ہیں یا اس کا کوئی قانونی اثر نہیں ہے۔ کمپنی اس میں موجود معلومات کی درستگی کے حوالے سے کوئی ذمہ داری یا جواب دہی برداشت نہیں کرے گی۔
22.10 کلائنٹ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ انہوں نے ہماری پرائیویسی پالیسی، رسک ڈسکلوزر، ریٹرن پالیسی، AML پالیسی، اور کمپنی کی طرف سے شائع کی جانے والی دیگر دستاویزات کو اچھی طرح پڑھ لیا ہے اور اس کے پابند ہونے پر اتفاق کرتے ہیں۔