کمپنی کے خبریں اور ٹریڈنگ شیڈول – OctaFX بروکر
Back

OctaFX Champion ڈیمو مقابلہ، راؤنڈ 89: صرف سب سے زیادہ طاقتور باقی رہے گا

OctaFX Champion آزمائشی مقابلے کا راؤنڈ 89 ختم ہو گیا ہے۔

چار مزید ٹریڈرز کیلئے ہماری نیک تمنائیں، جو اس مہینے انعامی رقم کا اشتراک کریں گے!

  • 500 امریکی ڈالر کے انعام کے ساتھ پہلی پوزیشن کا انعام انڈونیشیا سے آگنگ کوسوما وردنا کو جاتا ہے۔
  • بدقسمتی سے دوسری پوزیشن کے فاتح کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔
  • 100 امریکی ڈالر کے انعام کے ساتھ تیسری پوزیشن کا انعام انڈونیشیا کے حیلمی عارف کو جاتا ہے
  • 60 USD کے انعام کے ساتھ چوتھی پوزیشن کا اعزاز پاکستان سے نجم الحسن کو جاتا ہے
  • 40 امریکی ڈالر کے انعام کے ساتھ پانچویں پوزیشن کا انعام ازبکستان سے اوکسانا کونووالوا کو جاتا ہے۔

ہمارے نئے فاتحین نے آخری راؤنڈ پر اپنی جذبات اور خیالات کا اظہار کیا اور اپنی کامیابی کے کلیدی عوامل کو ظاہر کیا۔ OctaFX Champion ڈیمو مقابلے کے راؤنڈ 89 میں موجود بہترین ٹریڈرز کے ساتھ ہمارے انٹرویو سے تفصیلات معلوم کریں۔

پہلی پوزیشن: انڈونیشیا سے آگنگ کوسوما وردنا

میں ہزاروں شرکاء کے درمیان سے جیت جانے پر بہت خوش ہوں، نقد انعام حاصل کرنا بہت زبردست ہے! میں نے ہر روز ٹریڈ نہیں کیا تھا ، لہذا اس میں میرا زیادہ وقت نہیں لگا۔ میں کوشش کروں گا کہ دوسرے مقابلوں میں بھی حصہ لوں، جو OctaFX فراہم کرتا ہے۔ کامیابی کا میرا راز یہ ہے کہ جب میں ٹریڈ کرتا ہوں تو صبر تحمل سے کرتا ہوں اور اپنے جذبات پر قابو رکھتا ہوں۔ میرے پاس کوئی خاص حکمت عملی نہیں ہے ، مارکیٹ میں پوزیشن کھولنے کے وقت میں صرف معاونت اور مزاحمت کو دیکھ رہا ہوتا ہوں۔

مقابلہ کے دوران جو میں سب سے نمایاں منافع بنایا، وہ JPY کے جوڑے پر ٹریڈ کرتے ہوئے کیا تھا، اور اس مقابلے کے دوران مجھے کوئی نمایاں نقصان اٹھانا یاد نہیں ہے۔

تیسری پوزیشن: انڈونیشیا سے حیلمی عارف

میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں ، اور مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں ایک OctaFX چیمپیئن بن گیا ہوں۔

تمام ٹریڈرز کو میرا مشورہ ہے کہ تحمل دکھائیں اور احتیاط سے ٹریڈ کریں۔ میں اپنی ٹریڈنگ حکمت عملی میں ٹریڈنگ سنگلز استعمال کرتا ہوں۔

چوتھی پوزیشن: پاکستان سے نجم الحسن

میں بہت خوش ہوں۔ میں نے اپنی ایکویٹی کو بڑھانے کی پوری کوشش کی اور مجھے خوشی ہے کہ میں اپنی بہترین کوشش کی۔ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے اس مقابلے میں چوتھی پوزیشن ملی ہے۔ بہت پرجوش محسوس کر رہا ہوں۔ میرا خیال ہے کہ میں ایک اچھا ٹریڈر ہوں اور یہ مقابلہ جیتنے کے بعد میرا اعتماد اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔

میں لندن سیشن اور نیو یارک سیشن کے دوران ٹریڈ کر رہا ہوں۔ ورنہ میں نے مارکیٹ کے دوسرے سیشن میں محض گریز کیا کیونکہ مجھے لندن اور نیو یارک سیشن کے بارے میں اچھا خیال ہے۔

میں دیگر پروموشنل مقابلوں جیسا کہ cTrader مقابلہ میں حصہ لیتا ہوں اور میں اگلے Champion ڈیمو مقابلہ میں حصہ لوں گا اور میں اپنی پوری کوشش کروں گا اور دوبارہ انعام جیتنے کی کوشش کروں گا۔

میری ٹریڈنگ تکنیک اس وقت تک انتظار کرنا ہے جب تک کہ مارکیٹ اپنی معاونت اور مزاحمت کی سطح تک نہیں پہنچ جاتی ہے۔ میں H4 اور H1 ٹائم فریم استعمال کرکے 30 SMA اور RSI اشارے استعمال کر رہا ہوں۔ جب مارکیٹ اپنی معاونت اور مزاحمت کی سطح پر پہنچ جاتا ہے تو میں H1 اور H4 ٹائم فریم کے مطابق تیزی اور مندی کی شمعیں دیکھتا ہوں۔  اس تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے میں مقابلہ میں ایک ٹریڈ کے ساتھ +10 000$ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

پانچویں پوزیشن: ازبکستان سے اوکسانا کونووالوا

مجھے فخر ہے کہ میں شرکاء کی ایک بہت بڑی تعداد میں سے بہترین بننے اور انعام جیتنے میں کامیاب رہی ہوں۔ میں نے اس مقابلے میں بہت وقت صرف کیا ہے۔ میں نے اس سے بھی اونچی پوزیشن لینے کی امید میں، آخر تک ٹریڈ کیا۔ اب، اس فتح کے بعد، میں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد محسوس کرتی ہوں اور دیگر مقابلوں میں حصہ لینے کے بارے میں سوچ رہی ہوں جو آپ منعقد کرتے ہیں۔  ٹریڈنگ میں مجھے پہلے ہی بہت سا تجربہ حاصل ہے۔ میں نے اپنا علم استعمال کیا اور اپنے جذبات پر قابو پایا، جس کی وجہ سے میں فتح یاب ہوئی۔ اس مقابلے میں، میں نے زیادہ تر نیوز ٹریڈنگ کی تھی۔ میں نے نہ صرف معاشی خبروں بلکہ سیاسی واقعات کو بھی مدنظر رکھا۔ ٹریڈ کرنسی کے اہم جوڑوں پر کیا گیا تھا۔

مقابلے کے دوران کوئی متاثرکن جیت یا نمایاں نقصان نہیں ہوا تھا۔ اپنی حکمت عملی کے مطابق، میں نے اپنا بیلنس میں بہت مستحکم طور پر ترقی کی تھی۔

ایک اچھی ٹریڈر بننے کے لئے، آپ کو کئی سالوں تک سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں بہت سے عوامل کے باہمی روابط کو سمجھنے کے لئے ہمیں تجزیاتی مہارت کی ضرورت ہے، اور ہمیں وجدان کو فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہئیے، صرف یہ باتیں مدنظر رکھتے ہوئے، بہتر فیصلے کیے جا سکیں گے۔

ایک OctaFX چیمپین بنیں

اپنے ٹریڈنگ کیریئر میں اگلے درجے تک پہنچیں۔ یکساں نقد انعام کا فائدہ دیتا ہے، لہذا OctaFX Champion آزمائشی مقابلہ کے اگلے راؤنڈ میں حصہ لینے کے لئے آج ہی رجسٹر کریں۔

پروموشنز اور مقابلہ جات

نئے مواقع کا سال: OctaFX کی آٹھویں سالگرہ

ہم اپنے ممکنہ بہترین و بھرپور انداز کے ساتھ اس سالگرہ تک پہنچ چکے ہیں۔ گزشتہ آٹھ سالوں سے، ہم ان مصنوعات پر اپنی توجہ مستحکم کرتے رہے ہیں جو آپ کی تمام ضروریات کو پورا کر سکیں۔ سب سے زیادہ قدامت پسند تخمینہ میں، آپ نے ہم سے کسی چیز کے بارے میں کم از کم 951,399 بار دریافت کیا ہے۔ ہم مسلسل ان تمام معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں جو ہماری سروس کا ایک میں انضمام کر رہے ہیں جو آپ عین اسی وقت چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں Previous

عید مبارک

آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو عید الاضحٰی مبارک ہو، عید کے بابرکت دن، ڈھیروں رحمتوں سے لطف اندوز ہوں۔
مزید پڑھیں Next