کمپنی کے خبریں اور ٹریڈنگ شیڈول – OctaFX بروکر
Back

پاکستان میں بچوں کی صحت، تعلیم اور حفاظت: پہلے چھ ماہ کے نتائج

ہم نے اپنی ایک سالہ طویل مہم کا آغاز رمضان کی فلاحی سرگرمیوں سے کیا۔ ہمیں ایسوسی ایشن فار ویمن اویئرنیس اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (AWARD) کے ساتھ تعاون کے پہلے چھ ماہ کے نتائج پیش کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ ان کے ہیلتھ، ایجوکیشن اینڈ سیفٹی (HES) پروگرام کا بنیادی مقصد پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ کے بارہ دیہی علاقوں میں بچوں کی مدد کرنا ہے۔

اپریل اور مئی ان بارہ علاقوں کے انتخاب کے لیے وقف تھے جس میں ہماری مدد کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، اس کے علاوہ عملہ بھرتی کر کے اسے ٹریننگ دی گئی۔ HES کے فیلڈ افسران نے مقامی لوگوں کو اس پراجیکٹ کے مقاصد سے آگاہ کیا اور بچوں، والدین اور رضاکاروں کے ساتھ روابط قائم کیے۔ انہوں نے لیکچرز بھی منعقد کیے جن میں کمیونٹی کے لوگوں کو بچوں کی ضروریات اور حقوق کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

جون اور جولائی میں HES کے نمائندوں نے ان بارہ میں سے ہر علاقے سے اسکول چھوڑنے والے تقریباً تیس بچوں کو ڈھونڈا اور انہیں شرکت کی دعوت دی۔ ان کے آنے کی تیاری کے سلسلے میں AWARD نے پری سکول مراکز قائم کرنے کے لیے عمارتیں کرائے پر لیں اور اساتذہ کی درخواستوں کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ، HES کے فیلڈ افسران نے بچوں میں حفظانِ صحت کی کٹس تقسیم کیں اور انھیں اپنی صحت کی حفاظت کے طریقوں سے آگاہ کیا۔

اگست اور ستمبر میں تمام تیاریاں کی گئی تھیں: AWARD  نے کوالیفائیڈ اساتذہ کی خدمات حاصل کیں اور بارہ پری اسکول سینٹرز کھولے۔ بچوں نے ان میں داخلہ لیا، انھیں کتابیں اور اسٹیشنری فراہم کی گئی اور انھوں نے کلاسوں میں تعلیم حاصل کرنے کا باقاعدہ آغاز کیا۔ علاوہ ازیں، HES کے فیلڈ افسران نے تحصیل تونسہ کے 300 متاثرینِ سیلاب خاندانوں کو بحالی میں مدد کے لیے خوراک کے پیکج فراہم کیے۔

بچوں کی ذاتی خوشی اور کمیونٹی کے مستقبل کے لیے ان کی صحت، تعلیم اور حفاظت تینوں بہت ضروری ہیں۔ لہٰذا ہم سمجھتے ہیں کہ اس مقصد کے حصول کے لیے HES کی زیادہ سے زیادہ امداد بہت ضروری ہے۔

یہ پروگرام آپ کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے: رمضان کے مقدس مہینے میں آپ کی ٹریڈ کردہ ہر 100 لاٹس پر ہم اپنے فنڈز سے 3 امریکی ڈالر عطیہ کرتے ہیں۔ آپ کے تعاون کا شکریہ!

چیریٹی

یو ایس تھینکس گیونگ ڈے: ٹریڈنگ شیڈول کی تبدیلی

نومبر سے 25 نومبر 2022 تک کئی انسٹرومنٹس کے ٹریڈنگ اوقاتِ کار میں تبدیلی واقع ہو گی
مزید پڑھیں Previous

اسٹاک ڈیریویٹیوز کے لیے ڈیویڈنڈ کا اعلان

اس دسمبر میں، ہم کچھ ٹریڈنگ انسٹرومنٹس پر ڈیویڈنڈ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کریں گے۔
مزید پڑھیں Next