انڈونیشیا میں زلزلے پر ایمرجنسی ریسپانس
21 نومبر، 2022 کو انڈونیشیا کے جیانجر ضلع میں 5.6 شدّت کے زلزلے نے 58,362 لوگوں کو متاثر کیا اور انھیں بے گھر کر دیا۔ 3-4 دسمبر کو ہم نے اس سانحے کے ردِّ عمل میں اپنے لوکل پارٹنر کے تعاوّن سے متاثرہ فیملیز کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی۔
رضاکاروں نے کم از کم ایک سو فیملیز میں بنیادی ضروری اشیاء تقسیم کیں جن میں: کمبل، ڈائپرز، سینٹری نیپکن، انسٹنٹ نوڈل، منرل واٹر، چاول، بے بی فارمولا اور بسکٹ وغیرہ شامل تھے۔ ہمارے پارٹنر نے اس تباہی کے نتیجے میں ٹراما کے شکار بچّوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا۔
ایمرجنسی ریسپانس پروگرام کا سلوگن ہے: 'ہماری امداد ان کی مسکراہٹ لوٹا دے گی' (انڈونیشیئن: Uluran Tangan Kita Membuka Senyum Mereka Kembali’)۔ ہم اس تباہی پر قابو پانے کے سلسلے میں فعّال کردار ادا کرنے پر اپنے پارٹنر کے مشکور ہیں اور مستقبل میں ان کے ساتھ تعاوّن کے خواہاں ہیں۔