کمپنی کے خبریں اور ٹریڈنگ شیڈول – OctaFX بروکر
Back

ہر چھٹا ملائشین ایک ٹریڈر بننا چاہتا ہے

اگر فاریکس سے واقفیت رکھنے والے تمام لوگ ایک ہی شہر میں رہتے تو یہ کوالالمپور سے بڑا شہر ہوتا۔ یہ نتیجہ ہمارے تجزیہ کاروں نے ملائیشیا میں فاریکس مارکیٹ ریسرچ کے دوران اخذ کیا۔ ہماری ٹیم کے مطابق، اگرچہ بہت سے لوگوں نے فاریکس کے بارے میں سنا ضرور ہوتا ہے، لیکن ان میں سے کتنے اس انویسٹمنٹ ٹول کو باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں؟ آئیے قریب سے جائزہ لیتے ہیں۔

ہماری ریسرچ ٹیم کی تحقیق کے مطابق ملائیشیا میں کام کرنے کی عمر والی تقریباً 80 فیصد آبادی فاریکس مارکیٹ سے واقفیت رکھتی ہے۔ یہ 12 ملین سے زائد لوگ ہیں جو ملک کے دارالحکومت کی آبادی کے آٹھ گنا سے بھی زیادہ ہیں۔

ہم نے ملائیشیا کی آبادی پر بڑے پیمانے پر اسٹڈی کی، جس سے معلوم ہوا کہ مختلف جنس، عمر اور پیشوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک خاطر خواہ تعداد فاریکس کو انویسٹمنٹ کا ایک خوش آئند ٹول سمجھتی ہے۔ متعلقہ سروے میں 4.7 ملین سے زائد لوگوں نے عملی طور پر فاریکس ٹریڈنگ کرنے کا دعویٰ کیا۔

دوسرے الفاظ میں، ملائیشیا کے ہر چھ بالغ افراد میں سے ایک فاریکس میں انویسٹ کرتا ہے اور اس تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔ ملک کے تقریباً 215 ہزار شہری ہر ماہ عملی طور پر فاریکس ٹریڈنگ کرتے ہیں۔

فاریکس ایکسپرٹ کار یونگ اینگ (Kar Yong Ang) ملائیشیا میں فاریکس مارکیٹ کی ترقی سے متعلق پُرامید پیش گوئی کرتے ہوئے کہتے ہیں: 'وبائی بیماری اور لاک ڈاؤن کے سبب حالیہ معاشی تبدیلیوں کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ لوگ آمدنی کے متبادل ذرائع کی تلاش میں ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ اضافی آمدنی کے لیے ٹریڈنگ سب سے پُرکشش ذریعہ ہے۔ آپ چلتے پھرتے یا اپنے گھر سے ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔ آپ اس بات کا فیصلہ بھی کر سکتے ہیں کہ آپ ٹریڈنگ کو کتنا وقت دینا چاہتے ہیں۔ جب زیادہ سے زیادہ لوگ انویسٹ کرنے کی اہمیت کو سمجھنے لگیں گے تو بہت سے لوگ فاریکس کے فوائد کو نہ صرف اضافی آمدنی کے حصول کے ذریعے بلکہ ترجیحی انویسٹمنٹ کی قسم کے طور پر بھی دیکھنا شروع کر دیں گے۔'   

ایکٹو ٹریڈرز کی موجودہ تعداد حقیقی لگتی ہے، خاص طور پر جب انڈسٹری کے معتبر ذرائع کے ملتے جلتے اعداد و شمار اس سے مطابقت رکھتے ہیں۔ فنانس میگنیٹس (Finance Magnates) کے مطابق، ملائشین ٹریڈرز فاریکس میں ماہانہ 76 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی انویسٹمنٹ کرتے ہیں، جو ملائیشیا کو اس مارکیٹ میں ترقی کے لحاظ سے چار سب سے زیادہ اُمید افزا ممالک میں سے ایک بناتا ہے۔

اس اسٹڈی کے سب سے دلچسپ نتائج میں سے ایک یہ بتاتا ہے کہ خواتین 18 سے 29 سال کی عمر کے دوران فاریکس ٹریڈنگ میں سب سے زیادہ دلچسپی لیتی ہیں۔ غالباً، یونیورسٹی کے لبرل ماحول کے باعث خواتین روایتی انداز سے ہٹ کر سوچنے اور نئی چیزوں کو آزمانے کے لیے زیادہ آزاد محسوس کرتی ہیں۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے — اور کامیابی سے — ٹریڈنگ اور دیگر شعبوں میں، جہاں روایتی طور پر مردوں کا قبضہ تھا، اپنی جگہ بنا رہی ہیں۔ اس کے برعکس، مرد 30 سے 44 سال کی عمر کے درمیان فاریکس ٹریڈنگ میں سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔

ہماری ٹیم لوگوں کی فاریکس میں سرمایہ کاری روکنے کی عمومی وجوہات بھی جاننا چاہتی تھی۔ جیسا کہ معلوم ہوا، اس کی ایک اہم وجہ ٹریڈنگ کے علم یا تجربے کی کمی ہے۔ خوش قسمتی سے آج کل بہت سا تعلیمی مواد بلا معاوضہ دستیاب ہے — اس کے مطالعے کے لیے صرف لگن کی ضرورت ہے۔

ٹریڈنگ ایکسپرٹ گیرو ازرل Gero Azrul کامیابی سے ٹریڈنگ کرنے کے لیے مسلسل ٹریننگ اور ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہتے ہیں، 'نئے ٹریڈرز یا ان لوگوں کو جنھیں اپنی صلاحیتوں پر زیادہ اعتماد نہیں ہے پہلے ڈیمو اکاؤنٹس پر پریکٹس کرنے پر غور کرنا چاہیے۔ بہت سے بروکرز ڈیمو اکاؤنٹس فراہم کرتے ہیں اور یہ حکمتِ عملی ٹیسٹ کرنے کے لیے بہترین ٹول ہیں۔ تعلیمی آرٹیکلز پڑھنے، ویبینار دیکھنے اور فاریکس کے آن لائن کورسز کرنے کے لیے خاطر خواہ وقت صَرف کرنا بھی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ، بنیادی اصطلاحات کی وضاحتوں، حکمتِ عملیوں اور نظریات کی طرف لوٹنا بھی اچھا ہوتا ہے۔ آخر میں، آپ کو ہمیشہ تازہ ترین معاشی (فائینینشل) خبروں سے آگاہ رہنا چاہیے،'

چونکہ ملائیشیا کی فاریکس مارکیٹ مسلسل ترقی کر رہی ہے، لہٰذا توقع رکھیں کہ آپ کے ارد گرد مزید لوگ اس میں شامل ہوں گے۔ احتیاط کریں کہ آپ سامنے فون میں مشغول کسی  شخص سے نہ ٹکرا جائیں۔ وہ شاید اس وقت ٹریڈنگ کر رہا ہو۔

 

کامیابی کے قصے

ٹریڈنگ شیڈول کی تبدیلی: ڈے لائٹ سیونگ کا اختتام

اکتوبر اور 5 نومبر کو ٹریڈنگ اوقاتِ کار میں ہونے والی تبدیلیوں کو مدِّ نظر رکھیں۔ 31
مزید پڑھیں Previous

ہم 2021 کا بہترین فاریکس کاپی ٹریڈنگ پلیٹ فارم بن گئے

TradeForexSA، ایک جنوبی افریقی میگزین جو قارئین کو زبردست مالی فیصلے کرنے کے لیے فاریکس بروکرز کا موازنہ کرنے میں مدد کرتا ہے، نے ایک آسان کاپی ٹریڈنگ سروس تیار کرنے کی ہماری کوششوں کو سراہا۔
مزید پڑھیں Next