کمپنی کے خبریں اور ٹریڈنگ شیڈول – OctaFX بروکر
Back

ہم فراڈ کے خلاف فیصلہ کُن اقدامات کرتے ہیں

ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ آن لائن کچھ جعلی سکیمیں موجود ہیں جو بحیثیت فاریکس بروکر ہماری نقالی کر رہی ہیں، اور یہاں تک کہ فراڈ کے ذریعے بے خبر صارفین سے پیسہ نکلوانے کی کوشش بھی کر رہی ہیں۔ اس عمل سے بہت سے صارفین کا  نقصان ہوتا ہے۔

آپ سے درخواست ہے کہ ان لوگوں سے آن لائن واسطہ پڑنے پر انتہائی احتیاط برتیں، کیونکہ یہ آپ کو اپنی رقم جعلی سکیموں میں انویسٹ کرنے پر قائل کریں گے، جس کے بعد آپ ہمیشہ کے لیے اپنے پیسوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

OctaFX کے کلائنٹس کو ادائیگی کے عمل پر بھی دھیان دینا چاہیے۔ ہم صرف آفیشل ویب سائٹ یا OctaFX ٹریڈنگ ایپ اور OctaFX کاپی ٹریڈنگ ایپ پر کلائنٹ کے پروفائل کے ذریعے ادائیگیوں کو پروسیس کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی بھی چیز ممکنہ طور پر فراڈ ہو گی اور اسے مشکوک ہی سمجھا جانا چاہیے۔

آپ دھوکہ دہی سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

  • •  پنے پسندیدہ بروکر کے سوشل میڈیا پر ریسرچ اور ڈبل چیک کے ذریعے فراڈ کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کریں۔
  • • کیا آپ واقعی ہماری آفیشل ویب سائٹ کے درست ڈومین ایڈریس پر ہیں؟ آپ رئیل ٹائم میں ہماری ڈومین چیک کرنے کیلئے اس سپیشل ایکسٹینشن کو بھی گوگل کروم کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
  • • ہمیشہ یاد رکھیں کہ سکیمرز ہمارے OctaFX کے برانڈ نیم کو ہی معمولی ردّوبدل کے ساتھ استعمال کریں گے۔

اس مسئلے پر قابو پانے اور نقصان سے بچنے کا ایک طاقتور طریقہ یہ ہے کہ آپ سوشل میڈیا کمیونٹی سے منسلک رہیں اور ان جعلسازوں کے اکاؤنٹس ہمارے ساتھ شیئر کریں۔

اس کے ساتھ ساتھ  ہم دستیاب قانونی طریقوں کے ذریعے کامیابی سے ان سازشوں کا سدِّ باب کرتے رہیں گے۔

 

 

کاپی کیٹس

امریکی صدر کا دن: ٹریڈنگ شیڈول

15 فروری 2021، آنے والے امریکی یوم صدر کی وجہ سے متعدد ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کے ٹریڈنگ شیڈول میں ردوبدل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں Previous

ہم نے 2020 کے لیے 'انتہائی شفاف بروکر' کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

یہ ایوارڈ ہمیں معروف انڈسٹری پلیٹ فارم 'فاریکس- ایوارڈ ڈاٹ کام' (forex-awards.com) کی طرف سے دیا گیا ہے اور ہمیں اس کٹیگری میں پہلی بار ایوارڈ ملا ہے۔
مزید پڑھیں Next