"

ڈاؤن لوڈ سینٹر

Back

METATRADER 5 سافٹ ویئر کو ہٹانے کے لئے ہدایات

اگر آپ نے اپنے کمپیوٹر سے OctaTrader MT5 ٹرمینل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو برائے مہربانی درج ذیل ہدایات پر عمل کریں۔

برائے مہربانی آگاہ رہیں کہ ہماری جانب سے فراہم کردہ عکاسی، آپ کے ڈیسک ٹاپ اور سیٹ اپ مینو کے نظر سے مختلف ہو سکتی ہیں، تاہم، وہ MT5 کے لئے حذف کرنے کے عمومی عمل کے تصور کو بیان کرتی ہیں۔

  • 1

    شروع کریں کے بٹن پر کلک کریں

    Octa MetaTrader 5 کو تمام پروگرامز میں تلاش کریں

  • 2

    غیرنصب کے آئکن پر کلک کریں

    Octa MetaTrader 5 فولڈر کھولیں اور غیرنصب کے آئکن تلاش کریں – اس پر کلک کریں۔

  • 3

    جاری رکھنے کیلئے اگلا پر کلک کریں

    ایک سیکورٹی دریچہ جو پوچھ رہا ہو کہ کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ اس پروگرام کو غیرنصب کرنا چاہتے ہیں یہ نمودار نہیں بھی ہو سکتا ہے یہ آپ کے آپریٹنگ سسٹم اور سیکیورٹی کی ترتیبات پر منحصرکرتا ہے، لیکن اگر یہ نمودار ہوتا ہے تو جاری رکھنے کے لئے آپ کو "ہاں" منتخب کرنا چاہئے۔

  • 4

    غیرنصب کردہ دریچہ نمودار ہو گا۔

  • 5

    ذاتی ڈیٹا

    "ذاتی ڈیٹا حذف کریں اختیار" ایک کمپیوٹر سے آپ کی تمام ذاتی ترتیبات کو ہٹا دے گا، اور اگر آپ اس کمپیوٹر پر پروگرام کو دوبارہ نصب کرنے کا منصوبہ نہیں بنا رہے ہیں تو یہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ دوبارہ نصب کیے جانیوالے پروگرام کے ساتھ سیٹ اپ اور چارٹس تبدیل کرنے پر رضامند ہیں تو بھی آپ یہ اختیار منتخب کر سکتے ہیں۔

  • 6

    ہٹانے کی تصدیق کریں

    "اگلا" کے بٹن پر کلک کر کے ہٹانے کے عمل کی توثیق کریں۔ MT5 کلائنٹ کو غیرنصب کر دیا جائے گا۔

  • 7

    "ختم کریں" پر کلک کریں

    اس عمل کو مکمل کرنے کے لئے "ختم کریں" پر کلک کریں۔ MT5 کلائنٹ کو کامیابی سے غیرنصب کر دیا گیا ہے۔

  • 8

    موبائل ایپس غیرنصب کی

    اپنے موبائل آلہ سے اپنے MT5 کلائنٹ کو ہٹانے کے لئے آپ کو سادہ مراحل پر عمل کرنا چاہئے:

    • آئی فون/آئی پیڈ کیلئے: آئکن کی اوپری دائیں جانب کراس کے نشان کے نمودار ہونے کے لئے اپنی انگلیاں MT5 ٹریڈر آئیکن پر رکھیں، کراس پر کلک کریں اور "حذف کریں" کے اختیارات کو منتخب کر کے عمل کی تصدیق کریں۔ جب ایپلیکیشن کو ہٹا دیا جائے تو "ہوم" بٹن دبائیں۔
    • اینڈرائیڈ سے MT5 کو حذف کرنے کیلئے ترتیبات مینو میں جائیں، سسٹم مینو منتخب کریں، "پروگرام ہٹائیں" منتخب کریں۔ نصب کردہ ایپلیکیشنز کی ایک فہرست کو آپ کیلئے دکھایا جائے گا تاکہ آپ وہ تلاش کر سکیں جسے ہٹانا چاہتے ہیں۔ MT5 منتخب کریں اور "ہٹائیں" کے بٹن پر کلک کریں۔