ویب سائٹ یا Octa ٹریڈنگ ایپ کے ذریعے ٹریڈنگ کیسے شروع کریں
OctaTrader ایک آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے جسے ہم نے خاص طور پر اپنے ٹریڈرز کی سہولت کے لیے تیّار کیا ہے۔ یہ ویب براؤزر اور موبائل ڈیوائسز کے لیے Octa ٹریڈنگ ایپ میں دستیاب ہے۔
میٹاٹریڈر 4 اور 5 کے برعکس، OctaTrader مکمل طور پر ایک ویب پر مبنی پلیٹ فارم ہے: اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کو کسی قسم کے اضافی سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ اپنے براؤزر میں بآسانی OctaTrader ویب پلیٹ فارم کھول کر ٹریڈنگ شروع کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نے اپنے Octa پروفائل میں پہلے سے سائن اِن کیا ہوا ہے تو آپ کو ویب ٹرمینل میں لاگ اِن کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ اپنی موبائل ڈیوائس سے بھی OctaTrader ٹریڈنگ ایپ کے ذریعے OctaTrader تک رسائی پا سکتے ہیں۔
ویب یا موبائل ایپ کے ذریعے OctaTrader کے استعمال کے حوالے سے اہم نکات کے ذریعے آپ کی رہنمائی کی غرض سے ہم نے ایک مختصر آرٹیکل مرتّب کیا ہے:
- اپنا OctaTrader اکاؤنٹ کیسے کھولیں
- ویب اور موبائل ایپ کے ذریعے OctaTrader پلیٹ فارم تک کیسے رسائی پائیں
- آرڈرز کو مینیج کیسے کریں اور متعدد ٹریڈنگ ٹُولز کا استعمال کیسے کریں۔
اپنا OctaTrader اکاؤنٹ کیسے کھولیں
OctaTrader استعمال کرنے کے لیے آپ کو ایک OctaTrader ٹریڈنگ اکاؤنٹ تخلیق کرنا ہو گا۔ اس کے لیے Octa ویب سائٹ پر اپنے پروفائل پر جائیں اور اپنے فعال اکاؤنٹس کی ڈراپ ڈاؤن فہرست میں سے نیا اکاؤنٹ کھولیں کو پریس کریں۔ اگر آپ اپنی موبائل ڈیوائس پر Octa ٹریڈنگ ایپ استعمال کر رہے ہوں تو اسکرین کے نیچے موجود اکاؤنٹس کی ٹیب اوپن کریں، اور نیچے والے دائیں کونے میں موجود '+' کا بٹن پریس کریں۔اس کے بعد اپنے ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے طور پر OctaTrader کا انتخاب کریں، اپنے اکاؤنٹ کی قسم (ڈیمو یا ریئل) اور لیورج ریشو سیٹ کریں۔ اکاؤنٹ تخلیق کریں پر کلک کر کے آگے بڑھیں۔ آپ کو اپنا لاگ اِن (اکاؤنٹ نمبر) دکھائی دے گا اور آپ اس اکاؤنٹ میں اپنا پہلا ڈپازٹ کروا سکیں گے۔
ویب اور موبائل ایپ کے ذریعے OctaTrader پلیٹ فارم تک رسائی کیسے پائیں
MetaTrader پلیٹ فارمز کے برعکس، OctaTrader کے استعمال کے لیے الگ سے لاگ اِن کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی—آپ کو بس اپنے Octa اکاؤنٹ میں سائن اِن ہونا چاہیے۔
ویب ورژن میں آپ اپنے پرسنل اکاؤنٹ سے اس پلیٹ فارم تک رسائی پا سکتے ہیں: اپنے فعال اکاؤنٹس کی ڈراپ ڈاؤن فہرست میں سے OctaTrader ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں اور ٹریڈ کریں پر کلک کریں۔ یہ ویب ٹرمینل آپ کے براؤزر کی نئی ٹیب میں اوپن ہو جائے گا۔
اپنی موبائل ڈیوائس پر Octa ٹریڈنگ ایپ میں سے اکاؤنٹس ٹیب اوپن کریں، آپ جو OctaTrader ٹریڈنگ اکاؤنٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں اسے تلاش کریں، اور ٹریڈ کریں کو پریس کریں۔ سائیڈ بار میں موجود ڈراپ ڈاؤن فہرست کا استعمال کرتے ہوئے آپ فوری طور پر اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے مابین سوئچ بھی کر سکتے ہیں۔
فاریکس ٹریڈنگ شروع کرنے سے پہلے آپ کو ایک ڈپازٹ کروانا ہو گا۔ ہم ڈپازٹ کے لیے ادائیگی کے مختلف ذرائع قبول کرتے ہیں اور کسی قسم کی فیس چارج نہیں کرتے۔ آپ ہماری ویب سائٹ پر اپنے Octa پروفائل یا اپنی موبائل ڈیوائس پر Octa ٹریڈنگ ایپ کے ذریعے ڈپازٹ کروا سکتے ہیں: ایسا کرنے کے لیے اسکرین کے نیچے موجود اکاؤنٹس ٹیب پر جائیں، جس اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کروانا چاہتے ہیں اسے تلاش کریں، اور ڈپازٹ کریں کو پریس کریں۔
OctaTrader ویب ٹرمینل کے اہم ٹٗولز کا استعمال کیسے کریں
چارٹ ونڈو
چارٹ ونڈو میں مارکیٹ کی موجودہ قیمتیں ظاہر ہوتی ہیں۔ آپ کو سبز رنگ کی بِڈ لائن اور سُرخ رنگ کی آسک لائن دکھائی دے گی۔چارٹ ونڈو کے ٹاپ پر آپ کو ایک اُفقی ٹُول بار نظر آئے گی جس کی بدولت آپ 9 مختلف ٹائم فریمز کے مابین سوئچ کر سکتے ہیں، چارٹ کی قسم (بار، کینڈل، لائن وغیرہ) تبدیل کر سکتے ہیں اور متعدد انڈیکیٹرز استعمال کر سکتے ہیں۔
چارٹ ونڈو کی بائیں جانب آپ کو ایک عمودی ٹُول بار نظر آئے گی جس کا استعمال کرتے ہوئے آپ چارٹ میں فبوناچی ریٹریسمنٹ، ٹرینڈ لائنز اور فری ہینڈ ڈرائنگز شامل کر سکتے ہیں۔
مارکیٹ واچ
مارکیٹ واچ آپ کی اسکرین کے بائیں جانب ہے۔ یہ تمام دستیاب ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کو اصل بڈ اور آسک پرائس کے ساتھ لسٹ کرتا ہے۔ قیمتوں کو پانچ اعشاریہ یا ایک پِپ کے دسویں حصّے تک ناپا جاتا ہے جس کا انحصار اس اثاثے پر ہوتا ہے۔ جب آپ کوئی اثاثہ بائے کرتے ہیں، تو آپ اس کی موجودہ آسک پرائس ادا کرتے ہیں، اور آپ کوئی بھی اثاثہ اس کی بڈ پرائس پر سیل کرتے ہیں۔اس سیکشن کے ٹاپ پر ایک سرچ بار ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے آپ کسی انسٹرومنٹ کو تلاش کر سکتے ہیں۔ اثاثوں کی مختلف کیٹیگریز کے انتخاب کے لیے آپ اس کے نیچے موجود فلٹرز کا استعمال بھی کرسکتے ہیں جیسے کہ: فاریکس، کرپٹو، انڈائسز، دھاتیں، اور انرجیز۔
آرڈر اوپن کرنے کے لیے لاٹس کی تعداد سیٹ کریں اور سیل یا بائے کو پریس کریں۔ سیل یا بائے پریس کرنے سے پہلے اپنے آرڈر کے لیے اوپننگ پرائس سیٹ کرنے کی غرض سے آپ زیرِ التواء آرڈر پریس کر سکتے ہیں۔ زیرِ التواء آرڈرز اس کے بعد ظاہر ہوں گے اور جب اس اثاثے کی قیمت سیٹ کردہ لیول پر پہنچے گی تو یہ خودکار طور پر اوپن ہو جائیں گے۔
آپ کسی اثاثے کے لیے پرائس الرٹ بھی سیٹ کر سکتے ہیں: انسٹرومنٹ کو سلیکٹ کریں، بیل بٹن کو پریس کریں، اور آپ قیمت کے جس لیول کا نوٹیفیکیشن حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ سیٹ کریں۔ اس طرح جیسے ہی اس اثاثے کی قیمت سیٹ کردہ لیول پر پہنچے گی آپ کو فوراً پتہ چل جائے گا۔
اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ کیسے کام کرتے ہیں
اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ اضافی سیٹنگز ہوتی ہیں جن کی مدد سے آپ سیٹ کر سکتے ہیں کہ آپ اپنا آرڈر کب کلوز کرنا چاہتے ہیں۔ جب مارکیٹ آپ کی توقع کے برعکس چلی جاتی ہے تو آپ کے نقصانات کو محدود کرنے کے لیے اسٹاپ لاس لیول پر ہم آپ کی پوزیشن کو خود کار طور پر کلوز کر دیتے ہیں۔ ٹیک پرافٹ لیول ہر ہم آپ کے منافع کو لاک کرنے کے لیے ٹریڈ کو کلوز کر دیتے ہیں۔اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ ہر ایک فاریکس ٹریڈر کے لیے انتہائی اہم ترین ٹُولز ہوتے ہیں۔ ان کی بدولت آپ انتہائی مناسب وقت پر اپنی پوزیشنز کو کلوز کر سکتے ہیں اگرچہ آپ اپنے ٹریڈنگ پلیٹ فارم سے دُور ہی کیوں نہ ہوں اور افراتفری یا پریشانی سے بچ جاتے ہیں۔ تاہم آپ کو چاہیے کہ ان لیولز کو بغیر سوچے سمجھے سیٹ نہ کریں— پرافٹ کیلکولیٹر اور Octa کے دیگر تجزیاتی ٹُولز کا استعمال کریں۔
آپ کسی بھی وقت ایک اوپن آرڈر کے اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ لیولز سیٹ کر سکتے ہیں یا انھیں تبدیل کر سکتے ہیں۔ OctaTrader ویب پلیٹ فارم پر آرڈرز ونڈو پر جائیں، کوئی اوپن آرڈر سلیکٹ کریں تو اسکرین کی بائیں جانب ایڈیٹ آرڈر مینیو دکھائی دے گا۔ یہاں آپ کو ٹیک پرافٹ اور اسٹاپ لاس بٹن دکھائی دیں گے: اپنی ترجیحی ویلیوز درج کرنے کے لیے ان میں سے کسی پر بھی کلک کریں، اس کے بعد سیٹ کریں پر کلک کریں اور منتخب کردہ ویلیوز کو محفوظ کرنے کے لیے تبدیلیوں کی تصدیق کریں پر کلک کریں۔
ایپ میں سے اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ لیول سیٹ کرنے کے لیے اسکرین کے نیچے موجود آرڈرز ٹیب کو سلیکٹ کریں، جس آرڈر کے لیے آٹو کلوز لیولز سیٹ کرنے ہیں اسے تلاش کریں، ایڈیٹ آئیکن کو پریس کریں، اگر آپ نے جزوی طور پر کلوز کرنا ہو تو لاٹ کی تعداد سیٹ کریں، اور آرڈر تبدیل کریں کو پریس کریں۔
براہ مہربانی نوٹ کریں کہ Octa ٹریڈنگ ایپ اردو کو سپورٹ نہیں کرتی ہے؛ پس، اس آرٹیکل میں اس کے بجائے انگریزی میں ایپ کے اسکرین شاٹس شامل ہیں۔
OctaTrader انڈیکیٹرز کا استعمال کیسے کریں
تکنیکی تجزیوں کے لیے OctaTrader ویب ٹرمینل میں پہلے سے ہی متعدد تجزیاتی ٹُولز موجود ہیں۔ ایک نیا تکنیکی انڈیکیٹر شامل کرنے کے لیے انڈیکیٹرز پر جائیں اور جو انڈیکیٹر استعمال کرنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب کریں۔ چارٹ ونڈو کے اوپری بائیں کونے میں آپ کو فعال انڈیکیٹرز کی تعداد نظر آئے گی۔ اگر آپ اس تعداد پر کلک کریں تو انڈیکیٹرز کی ایک فہرست ظاہر ہو گی۔ کسی انڈیکیٹر میں تبدیلی کرنے، اسے چھپانے، یا ہٹانے کے لیے اس کے نام کے آگے موجود تین نقطوں پر کلک کریں۔ تمام انڈیکیٹرز کو ہٹانے کے لیے ٹریش بِن آئیکن کے آگے موجود تیر کے نشان پر کلک کریں اور انڈیکیٹرز ہٹائیں منتخب کریں۔OctaTrader پر آرڈر کیسے کلوز کیا جائے
OctaTrader ویب پلیٹ فارم پر کوئی آرڈر کلوز کرنے کے لیے اسکرین کے نیچے موجود آرڈرز سیکشن میں سے اسے سلیکٹ کریں۔ بائیں جانب ونڈو میں ایڈیٹ آرڈر مینیو ظاہر ہو گا؛ اپنا آرڈر کلوز کرنے کے لیے ابھی کلوز کریں کو پریس کریں، یا جزوی کلوز کریں کو پریس کریں، جتنی لاٹ کلوز کرنا چاہتے ہیں ان کی تعداد درج کریں، اور پارشل کلوز کی تصدیق کریں کو پریس کریں۔ایپ میں سے کوئی آرڈر کلوز کرنے کے لیے اسکرین کے نیچے موجود آرڈرز ٹیب کو سلیکٹ کریں، جو آرڈر کلوز کرنا چاہتے ہیں وہ تلاش کریں، کلوز آئیکن کو پریس کریں (جس پر ایک دائرے میں 'x' ہو گا)، اگر آپ نے جزوی طور پر کلوز کرنا ہے تو لاٹ کی تعداد سیٹ کریں، اور کلوز کریں کو پریس کریں۔
Octa فاریکس ٹریڈنگ ٹولز کا استعمال کیسے کریں
ہم آپ کو زیادہ کامیابی سے ٹریڈ کرنے میں مدد کے لیے مختلف ٹولز پیش کرتے ہیں۔ اگر آپ بنیادی تجزیہ کو ترجیح دیتے ہیں تو آنے والے مالیاتی واقعات کے بارے میں جاننے کے لیے ہمارا اکنامک کیلنڈر استعمال کریں اور ہماری ٹریڈنگ نیوز کو فالو کریں۔ ایک ہی جگہ پر مارکیٹ کے بارے میں تمام اہم معلومات کے ساتھ مرکزی ٹریڈنگ ٹولز صفحہ بھی ہے۔پرافٹ اور ٹریڈنگ کیلکولیٹر استعمال کرنے کا طریقہ
آپ Octa فاریکس پرافٹ کیلکولیٹر کو کسی بھی آرڈر کے لیے ممکنہ پرافٹ یا لاس کی وضاحت کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ مختلف نتائج کے حساب سے، آ آپ خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کتنے لاٹس کی ٹریڈ کرنی ہے اور اس کے مطابق اپنا اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ لیولز طے کریں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ کیلکولیٹر آپ کے منافع کی ضمانت نہیں دیتا۔Octa فاریکس مارجن کیلکولیٹر کا استعمال کرکے اوکٹا فاریکس پرافٹ کیلکولیٹر کو لیوریج کے ساتھ لنک کریں۔ کسی خاص آرڈر یا بہترین لاٹ سائز کو اوپن کرنے کے لیے درکار مارجن جاننے کے لیے اسے استعمال کریں۔ یہ رسک مینجمنٹ کے لیے بھی ضروری ہے کیونکہ آپ کیلکولیٹر کا استعمال منافع کے ساتھ خطرات کو متوازن کرنے کے لیے کر سکتے ہیں اور فاریکس ٹریڈ کرنے کے لیے اپنا لیوریج سیٹ کر سکتے ہیں۔
Octa آپ کو بے مثال فوائد فراہم کرتا ہے
-
رازداری سے ٹریڈ کریں
بمعبااعتماد بروکر -
زیادہ منافع کمائیں
ذیل کے سنگتنگ اسپریڈز -
بونس حاصل کریںہر ڈیپازٹ پر