رینج-باؤنڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے لیے ایک منفرد حکمتِ عملی
یہ حکمتِ عملی ایک ایسی مارکیٹ میں آپ کو کراس پیئرز کے ساتھ ٹریڈ کرنا سکھائے گی جہاں قیمت بلند اور پست انتہاؤں کے درمیان اتار چڑھاؤ کا شکار ہو۔
ٹائم فریم: سبھی
کرنسی پیئرز:کراس پیئرز
مارکیٹ کی کیفیت: رینج-باؤنڈ
جب مارکیٹ کا کوئی واضح ٹرینڈ نہ ہو تو ٹریڈرز رینج-ٹریڈنگ حکمتِ عملی استعمال کرسکتے ہیں۔ رینج-باؤنڈ یا دائیں بائیں ٹرینڈ کسی بھی کرنسی میں واقع ہوسکتا ہے، لیکن یہ خصوصاً معروف کراس پیئرز میں کثرت سے پایا جاتا ہے، جیسے کہ AUDNZD، GBPCAD، اور EURGBP۔
رینج-باؤنڈ مارکیٹ پانے کے بعد، جہاں قیمتیں دو انتہاؤں کے درمیان اتار چڑھاؤ کا شکار ہوں، ٹریڈرز کو سپورٹ (سبز لکیر) اور ریزسٹنس (سرخ لکیر) کی نشاندہی کرنی چاہیے اور دونوں کے درمیان فرق کی پیمائش کرنی چاہیے۔
مطلوبہ انڈیکیٹرز:
- اس کے کوئی مخصوص انڈیکیٹرز نہیں ہیں۔ تاہم، آپ رینج-باؤنڈ مارکیٹ پانے کے لیے بولنگر بینڈز استعمال کرسکتے ہیں اور داخلے اور اخراج کے نکات کا پتہ لگانے کے لیے اسٹاکسٹک (21, 1, 3) کو مددگار انڈیکیٹر کے طور پر لاگو کرسکتے ہیں۔
اس کے برعکس، جب لیڈ 1 لیڈ 2 سے نیچے کراس کر جائے تو، یہ بیئرش کراس اوور کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ٹرینڈ شاید نیچے کی طرف بڑھ رہا ہے۔
قیمت ریزسٹنس لکیر کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے
اسٹاکسٹک 70 سے زیادہ ہے
اسٹاپ لاس
اسٹاپ لاس کی سطح سپورٹ اور ریزسٹنس لیول کے درمیان فرق کو تین سے تقسیم کر کے حاصل ہوگی۔
ٹیک پرافٹ
جب قیمت سپورٹ زون پر پہنچ رہی ہو تو اپنا منافع لے لیں۔
لانگ پوزیشن (بائے) کے لیے داخلے کی شرائط:
قیمت سپورٹ لکیر کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے
اسٹاکسٹک 30 سے کم ہے
اسٹاپ لاس
اسٹاپ لاس کی سطح سپورٹ اور ریزسٹنس لیول کے درمیان فرق کو تین سے تقسیم کر کے حاصل ہوگی۔
ٹیک پرافٹ
جب قیمت ریزسٹنس زون پر پہنچ رہی ہو تو اپنا منافع لے لیں۔
ہماری ہدایات پر عمل کریں، جس کے بعد آپ دائیں بائیں ٹرینڈ کے دوران بھی با آسانی کراس پیئرز میں قیمتوں کی کمی بیشی کا اندازہ لگا سکیں گے۔ احتیاط سے ٹریڈ کریں!
اپنے ڈیسک ٹاپ پلیٹ فارم پر انڈیکیٹرز سیٹنگز ڈاؤن لوڈ کریں۔
اگر آپ اس اسٹریٹجی سے انڈیکیٹرز کو لاگو کرنے کے لیے فوری طریقہ تلاش کر رہے ہیں، تو نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں۔ تفصیلی ہدایات یہاں پڑھیں۔